iOS 13.4 could turn your iPhone and Apple Watch into car keys

IOS 13.4 Could Turn Your IPhone And Apple Watch Into Car Keys

آئی اوایس 13.4 آپ کے آئی فون اور ایپل واچ کو کار کی چابیوں میں بدل سکتا ہے

جلد ہی آپ اپنے آئی فون اور ایپل واچز سے  اپنی کار کا  لاک کھول  کر اسے سٹارٹ کر سکیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق   آپریٹنگ سسٹم کے اس ورژن میں  ایک  CarKey اے پی آئی  کا ریفرنس بھی ہے، جس سے  صارفین اپنی ڈیوائس کو این ایف سی کی مدد سے  کار کی چابیوں کی جگہ استعمال کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی فون  یا ایپل واچ کو کار کی چابیوں کے طور پر استعمال کرنے کے لیے آپ کو فیس آئی ڈی سے تصدیق کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی، آپ کو اپنی ڈیوائس بس ریڈر کے پاس رکھنی ہوگی اور آپ کی کار کا لاک کھل جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ فیچر فون میں بیٹری نہ ہونے کی صورت میں بھی کام کرے گا۔
ایسا بھی لگتا ہے کہ اس فیچر سے صارفین دوسرے لوگوں کو اُن کے فون کے ذریعے اپنی گاڑی تک رسائی دے سکیں گے۔اس کے لیے آپ کو اپنے بااعتماد گھروالوں یا دوستوں  کو دعوت نامہ دینا ہوگا۔ یہ دعوت نامہ ویلٹ ایپ کے ذریعے دیا جا سکے گا۔
رپورٹ کے  مطابق پیئرنگ کا پراسس ایپل ویلٹ ایپ سے شروع ہوگا۔  جب آپ اپنی  ڈیوائس کو  این ایف سی ریڈر پر رکھیں گے توویلٹ ایپ میں CarKey ظاہر ہونگی۔اس کے بعد یہ کیز ایپل واچ میں شامل کی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے یہ فیچر صرف اُن کاروں میں استعمال کیا جا سکے گا جو  ایپل کے ساتھ  مل کر CarKey کو اپنی گاڑیوں میں نصب کریں گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-08

More Technology Articles