iPhone 6S and 6S Plus to be Officially Sold in Pakistan from Mid November

IPhone 6S And 6S Plus To Be Officially Sold In Pakistan From Mid November

پاکستان میں آئی فون 6 ایس اور 6ایس پلس کی فروخت کا آغاز

یوفون 13 نومبر 2015 کو پاکستان میں اب تک کا سب سے جدید آئی فون یعنی آئی فون 6 ایس اور آئی فون6 ایس پلس متعارف کرائے گا۔
پاکستان میں آئی فون کی قیمت کے حوالے سے تو کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم امید ہے کہ چند دنوں میں یوفون اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرے گا۔ یوفون کی جانب سے آئی فون ایس 6 اور 6 ایس پلس کے پری آرڈر کا آغاز 6 نومبر کو ہوگا۔

(جاری ہے)


دوسرے آپریٹر بھی آئی فون کو متعارف کرانے کے حوالے سے پیشکش متعارف کرائیں گے مگر اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پیش کیے گئے موبائل اوپن مارکیٹ میں فروخت کیے جانے والے آئی فون سے سستے اور آفیشل وارنٹی کے ساتھ ہونگے۔یہ فون فیکٹری ان لاکڈ بھی ہونگے۔
اس وقت آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے بنیادی ماڈل (16 جی بی سٹوریج) کی قیمت 80 ہزار اور1 الاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-27

More Technology Articles