iPhone 7 goes up in flames

IPhone 7 Goes Up In Flames

آئی فون 7 خود تو جلا ہی مگر ساتھ ہی پوری گاڑی بھی جلا ڈالی

اس سے پہلے فلوریڈا سے خبر آئی تھی کہ ایک شخص کی جیپ کےجلنے کا اصل مجرم سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 تھا ،اب ایسی ہی خبر ایپل کے آئی فون 7 کے بارے میں بھی آگئی۔اس آئی فون 7 نے ایکٹیویشن کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہی آگ پکڑ لی۔ آئی فون 7 کے آگ پکڑنے کا یہ دوسرا کیس ہے۔تاہم یہ دوکیس دنیا بھر سے آئی فون 7 واپس منگوانے کاباعث نہیں بن سکتے ۔ بظاہر ان کے جلنے کی وجہ لوگوں کی بے احتیاطی ہے۔


میٹ جونز اپنے فون کو گاڑی میں ہی کپڑوں کے ڈھیر کے نیچے رکھ کر چلا گیا۔ جب وہ واپس آیا تو گاڑی سے دھواں نکل رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس فون میں آگ فون کے ہیٹ کرنے کی وجہ سے لگی۔
ایپل کو آسٹریلیامیں ہونے والے اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہےا ور کمپنی اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات سے پتا چلے گا کہ واقعے کی وجہ خراب فون ہے یا فون کا بند گاڑی میں کپڑوں کے نیچے رکھے جانا۔ایسا بالکل ممکن ہے کہ گاڑی کی اندر کی گرمی اور کپڑوں کے نیچے رکھے ہونے کے باعث فون گرم ہو گیا ہو۔
فون چاہے کسی بھی کمپنی کا ہو، اسے کبھی بھی بستر کے قریب یا تکیے نیچے نہ رکھیں۔ اگر فون تکیے کے نیچے ہو اور چارج بھی ہو رہا ہو توفون کے ساتھ ساتھ بستر کے جلنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

iPhone 7 goes up in flames
تاریخ اشاعت: 2016-10-20

More Technology Articles