iPhone battery explodes in man's mouth when he BITES to check if it's real

IPhone Battery Explodes In Man's Mouth When He BITES To Check If It's Real

دانتوں سے آئی فون کی بیٹری چیک کرنے والے شخص کے منہ میں ہی بیٹری پھٹ گئی

چین میں ایک شخص نے آئی فون کی بیٹری کو اصل یا نقل کے امتحان سے گزارنے کے لیے انوکھا  طریقہ اپنایا، جس کا اسے اچھا خاصا  خمیازہ بھگتنا پڑا۔اس نے بیٹری کو اپنے منہ میں پکڑا اور اس پر دانتوں سے کاٹا ہی تھاکہ بیٹری پھٹ کر آگ کا شعلہ بن گئی۔یہ واقعہ چین میں سیکنڈ ہینڈ الیکٹرونکس مارکیٹ میں پیش آیا۔
آئی فون میں استعمال ہونے والی بیٹری فون سے الگ نہیں ہوتی بلکہ انہیں ٹیکنیشن ہی احتیاط سے  الگ کرتے ہیں۔

آئی فون  کو استعمال کے بعد فروخت کرنے والے صارفین اکثر فون سے اوریجنل بیٹری نکال کر سستی میڈ ان چائنا بیٹری ڈال دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اوریجنل بیٹری اچھے داموں فروخت ہو جاتی ہے۔
چین میں پیش آنے والے واقعے میں اپنی  ساتھی کے ساتھ  موجود شخص نے موقع پر ہی بیٹری کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا اور چیک کرنےکے لیے اس  پر دانتوں سے کاٹا تھا کہ بیٹری پھٹ گئی اور اس شخص نے اسے فوراً ہی نیچے پھینک دیا۔
خوش قسمتی سے اس شخص کو زیادہ زخم نہیں آئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ بیٹری کافی پرانی تھی۔ تاہم رپورٹس میں یہ نہیں بتایا کہ دانتوں سے بیٹری کاٹنے والے شخص کو اس کے اصل ہونے کا یقین آیا یا نہیں آیا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-23

More Technology Articles