iPhone Owners are more intelligent than Android users

IPhone Owners Are More Intelligent Than Android Users

آئی فون استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں سے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں!

ایک برطانوی ادارے کی تحقیق اور سروے کے مطابق آئی فون استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں سے زیادہ سمجھدار اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ اس کمپنی نے ایک ہزار سمارٹ فون صارفین سے چند سوالوں پر مشتمل ایک سروے کروایا۔ سات سوالوں پر مشتمل اس سروے کا سب سے کم جواب 94سیکنڈ میں وصول ہوا۔

(جاری ہے)

اور سب سے زیادہ درست جوابات آئی فون استعمال کرنے والے صارفین نے دئیے۔

اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے جوابات آئی فون استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں کافی حد تک غلط تھے ۔ اسی طرح بلیک بیری کے صارفین نمبر 3پر رہے۔

اس سے قبل بھی متعدد اوقات میں ایسے سروے کروائے جاتے رہے ہیں۔ جس کے ذریعے مختلف آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کی شخصیت کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-03

More Technology Articles