It's not you, it's Facebook, Messenger, Instagram and WhatsApp; all four are currently down

It's Not You, It's Facebook, Messenger, Instagram And WhatsApp; All Four Are Currently Down

آپ اکیلے نہیں۔ فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سب کے لیے ڈاؤن ہیں

اگر آپ کو بھی فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور وٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے دشواری کا سامنا ہے تو  آپ اکیلے نہیں۔ویب سائٹس  کے سٹیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ DownDetector کے مطابق  اس وقت فیس بک کی ملکیتی تمام ایپلی کیشن میں  صارفین کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ 85 فیصد صارفین فیس بک پر تصاویر ، 9 فیصد نیوز پوسٹ اور 5 فیصد صارفین کو لاگ ان کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام  کے 91 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ اُن کی نیوز فیڈ ڈاؤن ہے۔
وٹس ایپ کے 73 فیصد  صارفین کو میسج بھیجنے اور وصول کرنے میں جبکہ 25 فیصد کو کنکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔فیس بک میسجنر کے 80 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ میسج وصول نہیں کر سکتے۔
رپورٹس کےمطابق فیس بک شمال مشرقی امریکا، جنوب مشرقی امریکا کے کچھ حصے، ٹیکساس، جنوبی کیلیفورنیا، جنوبی امریکا کے کچھ حصے،برطانیہ  اور نیدر لینڈ  میں ڈاؤن ہیں۔انسٹاگرام بھی انہیں علاقوں میں ڈاؤن ہے۔ وٹس ایپ  جنوبی امریکا، برطانیہ ،نیدر لینڈ اور دنیا کے کئی ممالک میں ڈاؤن ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-03

More Technology Articles