It's official: Google will be announcing the Google Pixel 4 and 4 XL on Oct 15

It's Official: Google Will Be Announcing The Google Pixel 4 And 4 XL On Oct 15

گوگل نے باضابطہ طور پر 15 اکتوبر کو پکسل 4 اور 4 ایکس ایل متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

اس سے پہلے بھی خبریں آئیں تھیں کہ گوگل 15 اکتوبر کو گوگل پکسل فون متعارف  کرائے گا۔ اب گوگل نے 15 اکتوبر کو ہونے والی تقریب کے دعوت نامے بھیج کر  اس  کاباضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
دعوت نامے میں تقریب میں متعارف کرائے جانے والی ڈیوائسز کی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ اس میں تاریخ یعنی 15 اکتوبر اور شہر یعنی نیویارک  لکھا ہوا ہے اور مہمانوں کہ کہا گیا   ہے کہ وہ آئیں اور گوگل  کی بنائی چند ڈیوائسز دیکھیں۔

فون کے آفیشل ٹیزر اور بہت سی لیک خبروں کی وجہ سے ہم پکسل  4 اور 4 ایکس ایل  کے بارے میں پہلے ہی کافی کچھ جانتے ہیں۔
اگر پچھلی افواہوں کو درست سمجھا جائے تو پکسل 4 ایکس ایل میں 6.3 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے ہوگا، جس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہوگا۔ پکسل 4 کی سکرین کا سائز 5.8 انچ  ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ دونوں فونز آئی فون کی طرح  فیس ریکگنیشن سسٹم پر انحصار کریں گے۔


پکسل 4 ایکس ایل کی  بیٹری کی گنجائش  3700 ایم اے  ایچ اور پکسل 4 کی بیٹری 2800 ایم اے ایچ کی ہوگی۔دونوں ڈیوائسز میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہوگی۔
ان ڈیوائسز میں مین کیمرہ f/1.7 اپرچر کے ساتھ 12MP Sony IMX363 کا ہوگا جبکہ تیلی فوٹو کیمرہ 16MP Sony IMX481 سنسر ہوگا۔ فون میں گیسچر سینسنگ فیچر Motion Sense بھی ہوگا۔ اس فیچر سے آپ صرف ہاتھ ہلا کر گانے تبدیل کر سکتے ہیں یا کالز اور الارم بند کر سکتے ہیں۔
ان میں ایک نیا فیچر Reach to check phone بھی ہوگا۔ اس فیچر سے آپ فون کے ڈسپلے کے اوپر جب بھی ہاتھ پھیریں گے یہ نوٹی فیکیشن ظاہر کرے گا، وقت بتائے گا اور دوسری معلومات فراہم کرے گا۔ یہ فیچر کچھ موٹو فونز میں بھی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-16

More Technology Articles