It’s official: WhatsApp is rolling out Dark Mode to all users

It’s Official: WhatsApp Is Rolling Out Dark Mode To All Users

وٹس ایپ تمام صارفین کے لیے ڈارک موڈ جاری کر رہا ہے

وٹس ایپ تمام  صارفین کے لیے ڈارک موڈ  جاری  کررہا ہے۔اس سے پہلے یہ  آپشن صرف چند اینڈروئیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، جسے اب تمام صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ کمپنی  اسے   اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے سپورٹ کر رہی ہے۔
وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ  وہ کم روشنی کے ماحول میں آنکھوں پر دباؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں ، اسی وجہ سے دوسری ایپس کے برعکس  ان کے ڈارک موڈ میں سیاہ رنگ کو بالکل ہی سیاہ نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)


تجربات کے دوران کمپنی کا پتا چلا تھا کہ  بالکل سیاہ پس منظر میں  سفید فونٹ سے آنکھیں جلد تھک جاتی ہیں۔اسی وجہ سے کمپنی پس منظر میں سیاہ رنگ کی بجائے ڈارک گرے رنگ استعمال کررہی ہے۔
اینڈروئیڈ 10 اور آئی او ایس 13 میں اس فیچر کو فعال کرنے کےلیے  سسٹم سیٹنگز میں جاکر ڈارک موڈ کو فعال کر لیں۔اینڈروئیڈ میں اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کو وٹس ایپ کی Settings پھر Chats پھر Theme میں جاکر Dark منتخب کرنا ہوگا۔ جلد  ہی یہ فیچر وٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-03

More Technology Articles