Japan Display is launching flexible LCD screens soon

Japan Display Is Launching Flexible LCD Screens Soon

جاپان ڈسپلے جلد ہی لچکدار ایل سی ڈی سکرین لانچ کرے گا

مستقبل کے سمارٹ فونز کا ڈسپلے بہت زیادہ لچکدار ہوگا۔ لچکدار ڈسپلے کے حوالے سے سام سنگ بھی Project Valley کے نام سے ایک پروگرام شروع کر چکا ہے اور ایل بھی 18 انچ کا فولڈ ایبل ڈسپلے ظاہر کر چکا ہے۔
ابھی تک ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی OLED سکرین کے لیے کام کرتی ہےمگر جلد ہی ایل سی ڈی سکرین بھی لچکدار ہو جائیں گی۔جاپان ڈسپلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ لچکدار ایل سی ڈی پر کام کر رہا ہے۔


لیکوئیڈ کرسٹل ڈسپلے میں ایک گلاس کی تہہ ہوتی ہے، اسی وجہ سے تمام ایل سی ڈی فون کی سکرین فلیٹ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان ڈسپلے کے سی ای او شوجی اروگا کا کہنا ہے کہ وہ گلاس کی جگہ پلاسٹک کے استعمال پر کام کر رہے ہیں۔ یہ پلاسٹک اتنا لچکدار نہیں ہوگا کہ فون کو فولڈ کیا جا سکے تاہم فون کو گلیکسی ایج جتنا ضرور موڑا جا سکے گا۔
جاپان ڈسپلے نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ کون کون سی کمپنیاں نئے ڈسپلے کو استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں لیکن سب جانتے ہیں کہ جاپان ڈسپلے ایپل اور ہواوے جیسی کمپنیوں کو سپلائی فراہم کرتا ہے۔

کمپنی اپنے ڈسپلے کا دائرہ کار کاروں اور کمپیوٹروں تک بھی بڑھانا چاہتی ہے۔
مسٹر شوجی کا کہنا ہے کہ نئے ڈسپلے کی بڑے پیمانے پر تیاری 2018 میں ہوسکے گی اور کئی کمپنیاں اس ڈسپلے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

Japan Display is launching flexible LCD screens soon
تاریخ اشاعت: 2017-01-26

More Technology Articles