Japan is running out of phone numbers

Japan Is Running Out Of Phone Numbers

جاپان میں فون نمبر ختم ہونے لگے

اب ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں، جہاں 11 اعداد پر مشتمل فون نمبر ہمارے لیے ناکافی ہیں۔خدشہ ہے کہ جاپان میں 2022ء تک 11 اعدادکے فون نمبر ختم ہو جائیں گے۔ اسی خدشے کے پیش نظر جاپانی حکومت  کا منصوبہ ہے کہ 2021ء تک 14 اعداد پر مشتمل  10 ارب  نئے نمبر جاری کرے۔
جاپان میں تیزی سے انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز کو اپنایا جا رہا ہے۔ اس طرح کی ہر ڈیوائس  کے لیے  ایک الگ سے فون نمبر درکار ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے جاپان میں 11 اعداد کے فون نمبر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ 2020ء میں جاپان میں 5جی ٹیکنالوجی کے لانچ کے بعد  ملک بھر میں موجودہ نمبروں سے زیادہ  فون نمبر درکار ہونگے۔
جاپان کی وزارات مواصلات  نے  ملک میں 14 اعداد پر مشتمل نمبر جاری کرنے کی تجویز دی تھی۔ ملک کی تین بڑی موبائل کمپنیوں  این ٹی ٹی  ڈوکومو انکارپوریشن،  کے ڈی ڈی آئی انکارپوریشن اور سافٹ بنک انکارپوریشن نے  وزارت مواصلات کی تجویز قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)


اس وقت جاپان میں11اعداد کے نمبروں میں  090، 080 اور 070 سے شروع ہونے والی سیریز موبائل نمبروں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ 2017ء میں جاپان نے 11 اعداد پر مشتمل 020 کی سیریز متعارف کرائی تھی۔ یہ سیریز صرف آئی او ٹی ڈیوائسز کے لیے تھی۔ اس سیریز کے آدھے نمبر حاصل کیے جا چکے ہیں۔
جاپان وہ واحد ملک نہیں، جہاں فون نمبر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ پچھلے سال دنیا بھر میں آئی او ٹی ڈیوائسز کی تعداد موبائل فونز سے بڑھ چکی ہے۔
2008ء سے دنیا میں انسانوں سے زیادہ کنکٹڈ ڈیوائسز ہیں۔ اندازہ ہے کہ 2020ء تک دنیا بھر میں 50 ارب کنکٹڈ ڈیوائسز ہونگی۔
شمالی امریکا میں تو 1990 کی دہائی کے آخر  سے ہی 10 اور 11 اعداد کے فون نمبر استعمال  کرنے کی روایت ہے، اتفاق سے انہی دنوں  انٹرنیٹ اور سیل فون عام ہوئے۔ 2001ء میں   نیویارک کے رہائشیوں کو نمبروں کی کمی کی وجہ سے اپنے ہمسایوں کا نمبر بھی  ایریا کوڈ کے ساتھ ڈائل کرنا پڑتا تھا۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-16

More Technology Articles