JDI creates transparent fingerprint reader

JDI Creates Transparent Fingerprint Reader

جے ڈی آئی نے شفاف فنگر پرنٹ سکینر بنا لیا

جاپان ڈسپلے انکارپوریشن بنیادی طور پر ڈسپلے بنانے کے لیے مشہور ہے لیکن اب کمپنی فنگر پرنٹ سکینر کے بزنس میں بھی آگئی ہے۔ کمپنی نے جو فنگرپرنٹ سکینر متعارف کرایا ہے، بلاشبہ ایک انقلابی فنگرپرنٹ سکینر ہے۔جے ڈی آئی نے ایک شفاف فنگرپرنٹ سکینر متعارف کرایا ہے، جسے سکرین کے پیچھے بھی نصب کرنے نہیں پڑے گا۔ جیسا کہ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ایک سکینر میں ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے(تفصیلات اس صفحے پر

(جاری ہے)


روایتی فنگرپرنٹ سکینر سیلیکون کے بنے ہوتے ہیں اور شفاف نہیں ہوتے۔ جے ڈی آئی Pixel Eyes ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کپیسٹیو ٹچ سنسر کو ایل سی ڈی میں بدلتی ہے۔ کمپنی اس حساسیت کو اتنا بہتر کرتی ہے کہ یہ انگلیوں کی پوروں کو پہنچان سکے۔ یہ سب انتہائی شفاف گلاس کے اندر ہی ہوتا ہے۔ اس لیے یہ ٹیکنالوجی ابھی تک سب سے الگ ہے۔
جے ڈی آئی کے سنسر کی پیمائش 8 x 8 ملی میٹر(160 x 160px, 508dpi) ہے۔ اس سنسر کی تجارتی بنیادوں پر فراہمی کا آغاز اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ جے ڈی آئی اس طرح کے چھوٹے اور بڑے سنسر متعارف کرائے گا، اس کے علاوہ لچکدار سنسر بھی بنائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-23

More Technology Articles