Lawsuit accuses Disney apps of spying on kids

Lawsuit Accuses Disney Apps Of Spying On Kids

والٹ ڈزنی کی ایپس بچوں کی جاسوسی کرتیں ہیں۔ کمپنی پر نیا مقدمہ

والٹ ڈزنی کے لیے ایک نیا قانونی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ والٹ ڈزنی کی 40 سے زیادہ ایپس سمارٹ فونز کی مدد سے بچوں کی جاسوسی کرتیں ہیں۔ مقدمےمیں کہا گیا ہے کہ ڈزنی نے بچوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
ڈزنی کی سمارٹ فونز ایپ بچوں میں کافی مشہور ہیں اور انہیں کروڑوں بچوں نے انسٹال کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ڈزنی بچوں کے فون میں ٹریکر انسٹال کرتا ہے، جس کے بعد بچوں کی جغرافیائی معلومات، براؤزنگ ہسٹری اور تھرڈ پارٹی معلومات کو جمع کر کے تھرڈ پارٹیز کو اشتہاری مقاصد کے لیے فروخت کر دیتا ہے۔
یہ مقدمہ کیلیفورنیا میں رہنے والی ایک ماں نے یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ، سان فرانسسکو میں کیا ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی آن لائن ٹریکنگ بہت آسان ہوتی ہے۔
ڈزنی نے کبھی بھی والدین سے بچوں کی معلومات جمع کرنے یا استعمال کرنے کے بارے میں تصدیق نہیں چاہی۔
مقدمے میں ڈزنی کی جن ایپلی کیشنز کے بارے میں جاسوسی کا الزام لگایا گیا ہے، اُن کی فہرست کافی طویل ہے۔ ان میں Where’s My Water 2کے ساتھ ساتھ Moana Island Life اور Disney Color and Play بھی شامل ہیں، جو 1 ملین سے 5 ملین سمارٹ فونز میں انسٹال ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-09

More Technology Articles