Lenovo to introduce S5 Pro with dual selfie cameras on October 18

Lenovo To Introduce S5 Pro With Dual Selfie Cameras On October 18

لینوو 18 اکتوبر کو ڈوئل سیلفی کیمروں کے ساتھ ایس 5 پرو فون متعارف کرائے گا

لینوو اپنے سمارٹ فون پورٹ فولیو میں ایک نئی ڈیوائس کا اضافہ کر رہا ہے۔ کمپنی نے اس ڈیوائس کے بارے میں چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر بتایا ہے۔ لینوو اس فون کو 18 اکتوبر کو بیجنگ، چین میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں متعارف کرائے گا۔
یہ نیا فون ڈؤئل سیلفی کیمرے کے ساتھ ہو گا، یعنی اس کیمرے میں کُل چار کیمرے ہونگے۔ یہ فون ریگولر لینوو ایس 5 کا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔

ایس 5 کو ایک سیلفی کیمرے اور دو ڈوئل بیک کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)


لینوو نے نئے فون کے پوسٹر پر لکھا ہے کہ فون کی دو آنکھیں آپ کے اندر کے حسن کو بھی تلاش کر لیں۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ فون میں ڈوئل سیلفی کیمرہ اور کئی فیچر جیسے پورٹریٹ موڈ ہونگے۔
ابھی تک لینوو ایس 5 پرو کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات تو معلوم نہیں ہو سکی لیکن اندازہ ہے کہ اس میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ 5.7 انچ کا ایل سی ڈی پینل ہوگا۔ اس فون میں لینوو ایس 5 سے بہتر چپ سیٹ، سٹوریج اور ریم ہوگی۔
ایس 5 پرو لینوو کی طرف سے متوقع طور پر متعارف کرائے جانے والا واحد فون نہیں۔ اس ماہ کےآخر میں لینوو کی طرف سے بیک پر 4 کیمروں کے ساتھ سلائیڈر زیڈ 5 پرو بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-11

More Technology Articles