Lenovo to launch one with an LG made display

Lenovo To Launch One With An LG Made Display

ایل جی ڈسپلے کے ساتھ لینوو فولڈ ایبل ٹیبلٹس متعارف کرائےگا

آپ بھی کافی عرصے سے فولڈ ایبل سمارٹ فونز کےلیے بارے میں افواہیں پڑھ کر تھک چکے ہونگے۔ تھکنے کی وجہ بھی ہے کہ کئی سالوں سے ان کے بارے میں تواتر سے خبریں آ رہی ہیں لیکن آج تک ایک بھی ایسی ڈیوائس متعارف نہیں کرائی جا سکتی۔ فولڈ ایبل سمارٹ فونز تو ابھی تک آئے نہیں تو فولڈ ایبل ٹیبلٹ کے بارے میں کیا خیال ہے؟
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فولڈ ایبل ٹیبلٹس جلد ہی لانچ کر دئیے جائیں گے۔

اگر جنوبی کوریا سے آنے والی رپورٹ پر یقین کیا جائے تو لینوو فولڈ ایبل ٹیبلٹس متعارف کرانے والی پہلی کمپنی ہوگی۔ اس فولڈ ایبل ٹیبلٹ میں ایل جی کی بنائی فولڈ ایبل سکرین ہوگی۔
لینوو کے فولڈ ایبل ٹیبلٹ کی سکرین کھلنے پر 13 انچ کی ہوگی، جب اسے فولڈ کیا جائے گا تو یہ 8 یا 9 انچ کی ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ ٹیبلٹ پہلے پہل چین میں فروخت کیا جائے گا۔
ایل جی ڈسپلے کو فولڈ ایبل سمارٹ فونز کی بجائے فولڈ ایبل ٹیبلٹس کی مارکیٹ میں زیادہ مواقع نظر آ رہے ہیں۔

سمارٹ فون کو جب فولڈ کیا جائے گا تو اس کی سکرین نظر نہیں آئے گی، یہی چیز ٹیبلٹ کے معاملے میں فائدہ مند ہوگی۔ فولڈ ایبل ٹیبلٹ فولڈ کرنے پر آسانی سے ساتھ رکھے جا سکیں گے۔ فولڈ ایبل ٹیبلٹ کے پینل زیادہ دیرپا ہونگے۔ اس کے مقابلے میں فولڈ ایبل سمارٹ فونز کو دن میں درجنوں بار کھولنا اور فولڈ کرنا پڑے گا۔
ایل جی ڈسپلے یہی 13 انچ کا پینل ڈیل اور ایل جی الیکٹرونکس کو بھی فروخت کرنا چاہتا ہے۔ ایل جی ڈسپلے نے ان اطلاعات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ کمپنی کی طرف سے تصدیق تک یہ اطلاعات افواہیں ہی رہیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-17

More Technology Articles