Lenovo unveils a rollable laptop with flexible screen

Lenovo Unveils A Rollable Laptop With Flexible Screen

لینوو نے لچکدار سکرین کے ساتھ لپٹنے والا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

ٹیک ورلڈ ٹرانسفارم کی تقریب کے دوران لینوو نے ایک ایسا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جسے ایک صفحے کی طرح لپیٹا جا سکتا ہے۔
لینوو کے سینئر وائس پریزیڈنٹ کمرشل بزنس، کرسچن تیسمان نے نیویارک میں ہونے والی تقریب کے دوران اس لیپ ٹاپ کو متعارف کرایا۔
لینوو ٹرانسفارم نامی لیپ ٹاپ کی لچکدار سکرین کو مکمل طور پر موڑا جا سکتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو اس سٹرکچر پر بنایا گیا ہے جو کی بورڈ میں استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس لیپ ٹاپ میں ٹریک پیڈ نہیں بلکہ اس کے نیچے کی طرف دائیں اور بائیں دو بٹن ہیں جو لیفٹ اور رائٹ کلک کے لیے ہیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹریک پیڈ کے ہٹانے کی کیا وجوہات ہیں۔لیپ ٹاپ میں ٹچ سکرین کا فیچر بھی ہے، جسے سٹائلس پین کی طرح پنسل سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لینوو کا یہ زبردست لیپ ٹاپ ابھی تحقیق کے مراحل میں ہے۔ اسے مارکیٹ میں آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Lenovo unveils a rollable laptop with flexible screen
تاریخ اشاعت: 2017-06-21

More Technology Articles