LG announces the Q8 2018

LG Announces The Q8 2018

ایل جی نے 6.2 انچ سکرین اور سٹائلس کے ساتھ Q8 (2018) کا اعلان کر دیا

مئی میں ایل جی نے بہترین ساؤنڈ فیچرز کے ساتھ کیو7 سمارٹ فون کے تین ورژن متعارف کرائے تھے۔
یہ ڈیوائسز G7 ThinQ کا سستا متبادل تھیں۔ اب کمپنی نے ایل جی کیو 8 (LG Q8) سمارٹ فون متعارف کرایا ہے، جو V35 ThinQ کا سستا ورژن ہے۔ اس سال کے نئے کیو 8 کا ڈسپلے 6.2 انچ فل ویژن ہے اور اس کے ساتھ بلٹ ان سٹآئلس بھی ہے۔


کیو 8 (2018) میں 14 این ایم سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ ہے، جس میں 1.8 گیگا ہرٹز سی پی یو ہے۔فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹیرا بائٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے ،یہ الگ بات ہے کہ ابھی تک 512 جی بی تک کے ایس ڈی کارڈ ہی وجود رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)


ایل جی اپنی فلیگ شپ ڈیوائسز میں تو کافی وائیڈ اینگل لینز استعمال کرتا ہے لیکن اس فون میں ایل ای ڈی فلیش اور PDAF کے ساتھ سنگل ریگولر16میگا پکسل سنسر استعمال کیا گیا ہے۔

ہاں اس کا سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل 100 ڈگری کے ساتھ سپر وائیڈ اینگل کا حامل ہے۔ یعنی اپ اپنے سب دوستوں کو سیلفی میں شامل کر سکتے ہیں۔
کنکٹیویٹی آپشن میں بلوٹوتھ، یو ایس بی-سی اور Wi-Fi 802.11 شامل ہیں۔ اگر آپ ایف ایم سننا چاہیں تو اس میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے۔
ایل جی نے اس فون میں DTS:X 3D سراؤنڈ ساؤنڈ اور Hi-Fi Quad DAC شامل کی ہے۔
یہ فون آئی پی 68 اور MIL-STD 810G سرٹیفائیڈ ہے۔ اس فون کی پیمائش 160.1 x 77.7 x 8.4 ایم ایم ہے۔ اس میں QC 3.0 سے مطابقت رکھنے والی 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ کوریا میں اس فون کی قیمت 539000 وون یا 480 ڈالر یا 415 یورو ہے۔

LG announces the Q8 2018
تاریخ اشاعت: 2018-08-06

More Technology Articles