LG files patent for smartphone with three selfie cameras

LG Files Patent For Smartphone With Three Selfie Cameras

ایل جی نے ٹرپل سیلفی کیمرہ سمارٹ فون کے حقوق ملکیت کی درخواست دے دی

ایل جی نے  ایک سمارٹ فون کے حقوق  ملکیت حاصل کرنے کی درخواست دی ہے۔ اس  درخوست کےساتھ منسلک ڈایا گرام دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ اس فون میں تین سیلفی کیمرہ  ہونگے۔ ایل جی نے یہ درخواست ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس میں جمع کرائی ہے۔
ڈایا گرام میں دکھایا گیا ہے  کہ تینوں سیلفی کیمرے فون کے ڈسپلے میں اوپر ایک نوچ کلسٹر میں نصب ہونگے۔ درخواست میں تینوں کیمروں کے الگ الگ کام کو بیان نہیں کیا گیا لیکن اندازہ ہے کہ ان میں سےا یک سٹینڈرڈ لینز، دوسرا الٹرا وائیڈ اور تیسرا شاید ٹی او ایف سنسر ہوگا۔
ٹی او ایف سنسر کے بارے میں ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا لیکن ایل جی جی 8 میں ٹی او ایس سنسر کی موجودگی کی وجہ سے اندازہ ہے کہ نئی ڈیوائس میں بھی تیسرا کیمرہ یہی ہوگا۔

(جاری ہے)


ڈایا گرام کے ڈیزائن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ فون ایل جی وی 50 کا جانشین ہوسکتا ہے۔ ایل جی وی 50 کو کچھ ماہ پہلے موبائل ورلڈ کانگرس میں پیش کیا گیا تھا۔ اس فون کی رئیر سائیڈ بالکل ایل جی وی 50 جیسی ہے۔

مجموعی طور پر اس کا مکمل ڈیزائن ہی ایل جی کے موجودہ فلیگ شپ جیسا ہے۔
اس فون کی بائیں طرف الگ سے والیوم کیز اور گوگل اسسٹنٹ کے لیے خصوصی بٹن ہے۔ دائیں طرف پاور بٹن اور سم / مائیکرو ایس ڈی کارڈ ٹرے ہے۔ اس فون کی ٹاپ بھی ایل جی جی 8 اور وی 40 کی طرح خالی ہے۔ بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ نئی ڈیوائس میں ٹرپل سیلفی کیمرہ ہی سب سے اہم فیچر ہوگا۔ ایک دوسرا اہم فرق ہیڈفون جیک کا نہ ہونا بھی ہے۔
LG files patent for smartphone with three selfie cameras
تاریخ اشاعت: 2019-04-20

More Technology Articles