LG got 30 IF Design Awards in 2017

LG Got 30 IF Design Awards In 2017

ایل جی الیکٹرانکس نے اپنی مصنوعات کے بہترین ڈیزائن پر 30 آئی ایف ڈیزائن ایوارڈز حاصل کرلئے

ایل جی الیکٹرانکس نے آئی ایف ڈیزائن ایوارڈ ز (iF Design Awards) کی تقریب میں بہترین کارکردگی کی حامل مصنوعات پر 30 آئی ایف ڈیزائن ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ کورلڈ لیس ویکیوم کلینر کو آئی ایف گولڈ ایوارڈ ملنے کے ساتھ ایل جی سگنیچر اولیڈ ٹی وی ڈبلیو، ایل جی گرام، ایل جی وی 20 اور ایل جی ٹون بلوٹوتھ ہیڈ سیٹس جیسے مصنوعات کو دیگر امتیازی ایوارڈز بھی دیئے گئے۔



دنیا میں اعلیٰ ڈیزائن کے مقابلوں میں شامل صف اول کی آئی ایف ڈیزائن ایوارڈز کی تقریب 60 سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔اسے جرمنی کے آئی ایف انٹرنیشنل فورم ڈیزائن جی ایم بی ایچ کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کے انعقاد کا مقصد عوام میں ڈیزائن سے متعلق آگہی اور اچھے ڈیزائن کی نشاندہی کرکے انہیں فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال اس صف اول کے ڈیزائن مقابلے کے لئے 59 ممالک سے 5500 مصنوعات پیش کی گئیں۔



ایل جی کے کورڈ زیرو کو گولڈ ایوارڈ دیتے ہوئے ججز نے کورلڈ لیس ویکیوم کلینر کے آرام دہ، باسہولت اور افادیت کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ ایل سگنیچر لائن اپ کی چار دیگر مصنوعات میں سے ہر ایک کو آئی ایف کی جانب سے بہترین ڈیزائن کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ خوبصورت اور ناقابل یقین پتلے ایل جی سگنیچر ٹی وی ڈبلیو نے رواں سال خصوصی ایوارڈ حاصل کیا۔
جبکہ گزشتہ سال ایل جی سگنیچر ریفریجریٹر، واشنگ مشین، ایئرپیوریفائر اور اوریجنل اولیڈ ٹی وی نے یہ ایوارڈز حاصل کئے تھے۔

اس کے علاوہ ایل جی سگنیچر گیلری کو کمیونکیشنز اور آرکیٹیکچر شعبوں میں بھی ایوارڈز ملے۔ برلن میں آئی ایف اے 2016 نمائش میں پیش کردہ آلات اور ٹی وی میں خصوصی طور پر آرٹ کی روح کے مطابق ڈیزائن کے فلسفے کو اجاگر کیا گیا تھا۔


ایل جی الیکٹرانکس کے وائس پریذیڈنٹ اور کارپوریٹ ڈیزائن کے ہیڈ نوہ چانگ ہو نے بتایا، "ایل جی کے پروڈکٹ ڈیزائنوں میں ہماری صارفین کی بنیادی ضرورت کو سمجھا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز سے صارفین کے نفیس انداز سے استعمال سے متعلق ہمارا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ ہم خوبصورتی اور فعالیت کی نئی سرحدیں قائم کرکے پہلے سے بہتر مصنوعات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ "

LG got 30 IF Design Awards in 2017
تاریخ اشاعت: 2017-03-18

More Technology Articles