LG HDR Enabled UHD TV Models Recommended by Netflix

LG HDR Enabled UHD TV Models Recommended By Netflix

نیٹ فلیکس نے ایل جی کے یو ایچ ڈی ٹی وی کو بہترین قرار دے دیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے لگاتار تیسرے سال بھی گلوبل انٹرنیٹ ٹی وی کمپنی نیٹ فلیکس کے منظور کردہ نئے ٹی وی ماڈلز متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ خصوصی ٹی وی اپنی اسٹریمنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس طرح کے ٹی وی ماڈلز میں نیٹ فلیکس کی ویڈیوز کیلئے شاندار کارکردگی اور بہترین منظرکشی فراہم ہوتی ہے۔

ایل جی کے ٹی وی نے سخت جانچ پڑتال پر مبنی نظام تیار کیا ہے جو انتہائی حد تک صارفین سے متعلق ہے جیسے باسہولت رسائی اور تیزرفتار کارکردگی۔

اس میں ایل جی کے اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم ویب او ایس 3.5 کا اہم کردار ہے۔ پہلی بار ایل جی نے یو ایچ ڈی ماڈلز میں ریموٹ کنٹرول پر نیٹ فلیکس کا بٹن لگایا ہے اور اسے ایک بار دبانے سے ہی یہ ٹی وی پر چلنی شروع ہوجاتی ہے۔ ایل جی کے نئے ٹی وی فیچر میں نیٹ فلیکس کا جدید ترین ورژن ہے جس کی بدولت ہوم اسکرین سے سروس کی براہ راست آسان رسائی ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)



ایل جی کی جانب سے رواں سال ٹی وی ماڈلز کے ساتھ 4Kایچ ڈی آر ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جس کی بدولت 4Kاور ایچ ڈی آر میں نیٹ فلیکس کے ٹائٹلز کی اسٹریمنگ سے انتہائی بہترین معیار اور ہائی رینج کے ساتھ زیادہ درست رنگوں کی منظرکشی ہوتی ہے۔ نیٹ فلیکس میں ٹائٹلز بشمول پوری مارول سیریز جیسے حال ہی میں مارول کی آئرن فسٹ اور دیگر مقبول سیریز جیسے دی او اے اور شیفس ٹیبل کو ناقابل یقین حد تک انتہائی بہترین معیار کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ایل جی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ رواں سال اسکے تمام اعلیٰ معیار کے ٹی وی میں ایکٹو ایچ ڈی آر کے ساتھ ایچ ڈی آر فارمیٹس کی فل پیلٹ کی بدولت ایچ ڈی آر مواد بشمول ڈال بائی ویژن ، ایچ ڈی آر 10 اور ایچ ایل جی ڈسپلے میں روشن اور بہترین انداز سے منظر کشی کرے۔

ایل جی الیکٹرانکس ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے بتایا، "ہمیں بلاشک و شبہ اس بات پر فخر ہے کہ رواں سال ہمارے ٹی وی کو ایک بار پھر نیٹ فلیکس کا تجویز کردہ ٹی وی تسلیم کیا جارہا ہے۔
اس کے تسلیم ہونے کی وجہ سے ہم اسمارٹ ٹی وی مالکان کے لئے تیز رفتار اور 4Kایچ ڈی آر مواد تک باسہولت رسائی کے لئے نئے راستوں کی تلاش جاری رکھیں گے۔"

نیٹ فلیکس میں ڈیوائس پارٹنر ایکو سسٹم کے وائس پریذیڈنٹ اسکاٹ میرر نے بتایا، 'ایل جی نیٹ فلیکس کی بہترین انداز سے رسائی اور اپنے اسمارٹ ٹی وی پر شاندار کارکردگی فراہم کرنے والا رہنما ادارہ ہے۔ رواں سال ایل جی کے ٹی وی کو نیٹ فلیکس کی جانب سے تجویز کرنے سے اس کی قیادت جاری رہے گی اور ہمارے ممبرز کو نیٹ فلیکس کے استعمال میں بہترسروس حاصل ہوگی۔'

LG HDR Enabled UHD TV Models Recommended by Netflix
تاریخ اشاعت: 2017-04-06

More Technology Articles