LG reports record profit in Q1 but phone division keeps struggling

LG Reports Record Profit In Q1 But Phone Division Keeps Struggling

ایل جی نے پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ منافع کمایا لیکن ایل جی موبائل ڈویژن کافی مشکل میں ہے

ایل جی الیکٹرونکس کے پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے اس عرصے میں 14.1 ارب ڈالر کی فروخت کیں۔پہلی سہ ماہی میں ایل جی کا آپریٹنگ پرافٹ 1.03 ارب ڈالر رہا۔ یہ بہتر کارکردگی کمپنی کی فروخت میں 3.2فیصد اور آمدن میں 20 فیصد اضافے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ 2009 کے گرما کے بعد یہ ایل جی کا کسی سہ ماہی میں کمایا گیا زیادہ سے زیادہ منافع ہے۔

(جاری ہے)


اگر ہم کمپنی کی مجموعی کارکردگی دیکھیں تو یہ بہتر لگتی ہے لیکن موبائل کمیونی کیشن ڈویژن مسلسل 11 ویں سہ ماہی میں بھی تسلی بخش کارکردگی پیش نہ کرسکے۔

اس سہ ماہی میں ایل جی نے 2 ارب ڈالر کے فون فروخت کیے تھے۔پچھلے سال پہلی سہ ماہی میں ایل جی موبائل ڈویژنز کو 1 لاکھ 76 ہزار ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا، جو اس سال 126 ملین ڈالر رہا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سمارٹ فونز لانچنگ کی نئی حکمت عملی ہے۔
جنوری سے مارچ تک ایل جی نے 11.4 ملین فون فروخت کیے۔اگلے ہفتے آنے والے ایل جی جی7 ThinQ کی وجہ سے اگلی سہ ماہی میں کمپنی کا منافع کافی بڑھ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-26

More Technology Articles