LG to release a G6 Plus and G6 Pro by the end of June

LG To Release A G6 Plus And G6 Pro By The End Of June

ایل جی ، جی 6 پلس اور جی 6 پرو کو جون کے آخر تک لانچ کرے گا

ایل جی نے کچھ ماہ پہلےہی ایل جی جی 6 لانچ کیا تھا۔ اب کمپنی اس کا جانشین لانچ کرنے والی ہے۔ کورین زبان کے ایک اخبار کا دعویٰ ہے کہ ایل جی اپنے فلیگ شپ جی 6 کے نام کے تحت جی 6 پلس اور جی 6 پرو متعارف کرائے گا۔
جی 6 کی ان اپ گریڈز میں سنیپ ڈریگن ایس او سی نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

جی 6 پلس کو 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور اس میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہوگی (جو ریگولر جی 6 میں نہیں تھی)۔

اس کے برعکس جی 6 پرو میں ریگولر جی 6 سے بھی آدھی یعنی 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔دونوں ڈیوائسز میں دوسرا اہم فرق قیمت کا ہوگا۔ جی 6 پلس کی قیمت تقریبا ً ایک ملین وون یا 890 ڈالر ہوگی جبکہ جی 6 پرو کی قیمت 7 لاکھ 90 ہزار وون یا 700 ڈالر ہوگی۔ یاد رہے کہ کوریا میں ریگولر جی 6 کی قیمت 9 لاکھ وون یا 800 ڈالر تھی۔
رپورٹس کے مطابق یہ ڈیوائسز جون کے آخر تک متعارف کرائی جا سکتیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-02

More Technology Articles