LG's Laser 4K beams a 120-inch picture from seven inches away

LG's Laser 4K Beams A 120-inch Picture From Seven Inches Away

ایل جی کا Laser 4K پروجیکٹر صرف 7 انچ کی دوری سے 120 انچ کی تصویر پروجیکٹ کرسکتا ہے

ایل جی 2019 ء کے شروع میں  منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں  جدید  لیزر پروجیکٹر متعارف کرائے گا۔ اس سال ایل جی کا ایک اور CineBeam ماڈل، Laser 4K، سے اپنے مد مقابل جیسے ہائی سنس اور سونی کے جدید پروجیکٹر کا مقابلہ کرے گا۔ نئے HU85L ماڈل میں ایچ ڈی آر سپورٹ کا اندراج تو نہیں لیکن اس میں وائیڈ کلر گمٹ ہے۔

(جاری ہے)

یہ فرش، چھت یا دیوار سے 7 انچ کے فاصلے سے 120 انچ  اور 2 انچ کے فاصلے سے 90 انچ کی سکرین پروجیکٹ کر سکتا ہے۔
ابھی اس پروجیکٹر کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ایک بات یقینی ہے کہ اسے کمپنی کے  نیچرل لینگویج وائس کنٹرول کے لیے ThinQ AI اور گیسچر کنٹرول کے لیے میجک ریموٹ کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹر کی سکرین 2500 نوریہ (lumen) تک روشن ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-21

More Technology Articles