Man accidentally deletes his entire company with one line of bad code

Man Accidentally Deletes His Entire Company With One Line Of Bad Code

خود کش کوڈ نے پوری آئی ٹی کمپنی تباہ کر دی

ایک شخص نے غلطی سے سرور پر ایسا کوڈ لکھا کہ اس کی پوری ویب ہوسٹنگ کمپنی ہی ختم ہوگئی۔مارکو مارسیلا نے اپنے ہوسٹنگ سرور پر موجود ویب سائٹس، اُن کے بیک اپ اور صارفین کے ریکارڈ کو حادثاتی طور پر ایک کمانڈ سے ختم کر دیا۔
مسٹر مارکو نے جب سرور ماہرین کے ایک گروپ میں پوچھتے ہوئے بتا یا کہ اس کی چھوٹی کی ویب ہوسٹنگ کمپنی ہے، اس نے غلطی سے ایک کوڈ چلایا جس سے اس کا سارا ڈیٹا ڈیلیٹ ہوگیا، اسے کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟ مسٹر مارکو نے بتایا کہ اس نے سرور پر ” rm -rf “ کوڈ چلایا تھا۔

اس کی بات سن کر ماہرین نے مارکو سے اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی کمپنی ختم کر چکا ہے۔ ” rm -rf “ وہ کمانڈ ہے، جس کی مدد سے کسی چیز کو زبردستی ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔ اس کمانڈ سے عام طور پرپروٹیکٹڈ فائلوں کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کمانڈ میں rm سے remove مراد ہے جبکہ r سے مراد ڈیلیٹ اور f سے فورس یعنی زبرستی ہے۔ یعنی اس کمانڈ سے بتائی ہوئی فائل ، فولڈر یا پاتھ زبردستی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

اس کمانڈ کو اس صورت میں استعمال کیا جاتا ہے جب صارفین بار بار نظرانداز کرنے کی وارننگ نہ دیکھنا چاہتے ہوں۔
مسٹر مارکو نے چونکہ کمپیوٹر کو پاتھ نہیں بتایا تھا اس لیے کمپیوٹر نے تمام کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا۔مسٹر مارکو کے سرورز پر 1535ویب سائٹس ہوسٹ تھی، اس نے ان تمام ویب سائٹ کے بیک اپ بھی لیے ہوئے تھے اور یہ تمام بیک اپ بھی اسی کمپیوٹر میں محفوظ تھے۔ اس لیے جب مارکو نے یہ خودکش کمانڈ دی تو تمام ویب سائٹس اور ان کے بیک اپ سب لمحوں میں ڈیلیٹ ہوگئے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-14

More Technology Articles