Massachusetts police have been quietly testing a robot dog

Massachusetts Police Have Been Quietly Testing A Robot Dog

میساچوسٹس پولیس خاموشی سے روبوٹ کتوں کے تجربات کر رہی ہے

بوسٹن ڈائنامکس  روبوٹ بنانے والی ایک معروف کمپنی ہے۔ ریڈیو سٹیشن ڈبلیو بی یو آر اور اے سی ایل یو کے مطابق  میساچوسٹس  سٹیٹ پولیس کے بم  اسکواڈ نے  بوسٹن ڈائنا مکس  کے ”سپاٹ روبوٹ“  کو اگست اور نومبر کے درمیان کرایہ پر حاصل کیا تھا۔کاغذات سے یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ سپاٹ روبوٹس نے کیا کام کیا تھا لیکن ترجمان کا کہنا ہے کہ ان سے   موبائل ریموٹ آبزرویشن ڈیوائس کا کام لیتے ہوئے مشکوک اشیا پر نظر رکھی گئی۔

(جاری ہے)

تربیت کے علاوہ ان مشینوں کو دو حقیقی حادثات  میں بھی استعمال کیا گیا۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سپاٹ روبوٹ یا روبوٹ کتے کتنے زیادہ خود کار ہیں لیکن  پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے سافٹ وئیر کو  کسٹمائز  یا انہیں ہتھیاروں سے لیس نہیں کیا۔
 کمپنی کے چیف مارک رائیبرٹ نے اپریل میں  ٹیک کرنچ سیشنز کے دوران  میساچوسٹس سٹیٹ پولیس کو  سپاٹ روبوٹ کے بارے میں بتایا تھا۔ ان دلچسپ روبوٹس کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-26

More Technology Articles