MediaTek announces Helio G80 gaming-focused mid-range chipset

MediaTek Announces Helio G80 Gaming-focused Mid-range Chipset

میڈیا ٹیک نے گیمنگ کے لیے مڈ رینج چپ سیٹ ہیلیو جی 80 کا اعلان کر دیا

میڈیا ٹیک نے اپنے فلیگ شپ گیمنگ ایس او سی  ہیلیو جی 90 کو 2019 کے وسط میں لانچ کیا تھا، جسے مقبول سمارٹ فون  ریڈمی نوٹ 8 پرو میں بھی  نصب کیا گیا تھا۔ میڈیا ٹیک نے اب گیمز کے لیے مناسب قیمت کا ہیلیو جی 80 ایس او سی پیش کیا ہے۔
اس ایس او سی کو 12 این ایم نوڈ پر بنایا گیا ہے۔ اس کے آکٹا کور سی  پی یو میں   دو Cortex-A75 کورز ہیں، جن کی کلاک سپیڈ 2.0 گیگا ہرٹز ہے اور چھ Cortex-A55 کورز ہیں، جن کی کلاک سپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے ماہ لانچ کیا گیا میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 70 بھی اسی طرح کا چپ سیٹ ہے لیکن اُس کی 6 کورز کی کلاک سپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز کی بجائے 1.7 گیگا ہرٹز ہے۔

دونوں چپس میں Mali-G52 GPU ہے لیکن اس کی کلاک سپیڈ تھوڑی مختلف ہے۔ جی 80 میں 950 میگا ہرٹز جی پی یو ہے جبکہ جی 70 میں یہ 820 میگا ہرٹز ہے۔
ہیلیو جی 80 میں میڈیا ٹیک کے کچھ ہائی اینڈ فیچرز جیسے HyperEngine Game ٹیکنالوجی اور بلٹ ان VoW یا voice on wakeup بھی ہے۔ VoW سے وائس اسسٹنٹ کے لیے پاور کا استعمال کم ہوتا ہے جبکہ ہائپر انجن گیمنگ کو بہتر انداز میں چلاتا ہے۔
دونوں چپس اس ماہ کے آخر میں بھارت میں لانچ ہونے والے سمارٹ فونز میں شامل کیا جائے گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-04

More Technology Articles