MediaTek confirms bug that affects Android devices running its chipsets

MediaTek Confirms Bug That Affects Android Devices Running Its Chipsets

میڈیا ٹیک نے اپنے چپ سیٹ میں بگ کی تصدیق کردی

میڈیا ٹیک نے باضابطہ طور پر اپنے چپ سیٹ میں ایک بگ کی تصدیق کر دی ہے۔ اس بگ سے بہت سی اینڈروئیڈ ڈیوائسز خطرے سے دوچار ہیں۔ میڈیا ٹیک کا کہنا ہے کہ یہ بگ صرف اینڈروئیڈ 4.4 کٹ کیٹ ڈیوائسز کو متاثر کرسکتا ہے۔
اس بگ کو اس ماہ کے شروع میں سیکورٹی ریسرچر جسٹن کیس نے دریافت کیا تھا۔اس بگ کی وجہ سے ہیکر متاثرہ ڈیوائس کے روٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

سیکورٹی ریسرچر کے مطابق روٹ تک رسائی حاصل کرنے کےبعد کوئی بھی شخص صارف کے یا ایپلی کیشنز کے محفوظ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔صارف کی جاسوسی کر سکتا ہے یا موبائل کی کمیونی کیشن پر نظر رکھ سکتا ہے۔
میڈیا ٹیک کا کہنا ہے کہ یہ خرابی ایک ڈی بگنگ فیچر کی وجہ سے آئی ہے۔ سمارٹ فون بنانے والوں کو ڈیوائس فروخت کرنے سے پہلے اس فیچر کو ڈس ایبل کر دینا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا ٹیک کا کہنا ہے کہ یہ ڈی بگنگ فیچر چین میں ٹیلی کمیونی کیشن انٹر آپریٹ ایبلٹی ٹسٹ کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ٹسٹ کے بعد اسے ڈس ایبل کیا جانا تھا، جو کچھ موبائل کمپنیوں نے نہیں کیا، جس کی وجہ سےیہ مسئلہ سامنے آیا ہے۔میڈیا ٹیک کا کہنا ہے کہ یہ خرابی صرف چند کمپنیوں کے کچھ موبائل فون میں آئی ہے۔ اس حوالے سے ان کمپنیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ٹیک نے اس حوالےسے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-31

More Technology Articles