Meet Daisy, the robot that disassembles old and unwanted iPhone

Meet Daisy, The Robot That Disassembles Old And Unwanted IPhone

ایپل کی نئی روبوٹ ڈیزی ایک گھنٹے میں 200 سمارٹ فونز کے پرزے الگ کر سکتی ہے

22اپریل کو ارتھ ڈے کی مناسبت سے  ایپل نے ارتھ ڈے  ایپل گیو بیک(Earth Day Apple GiveBack) منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف ماحول کو فائدہ پہنچے گا بلکہ اُن صارفین کا بھی فائدہ ہوگا جو پرانے اور غیر ضروری آئی فون ایپل کو واپس کریں گے۔اس پروگرام کے تحت  مخصوص ڈیوائسز واپس کرنے والے صارفین کو  ایپل سٹور گفٹ کارڈز دئیے جائیں گے، جنہیں بعد میں خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس  کے بعد واپس ہونے والے سمارٹ فونز کے  قابل استعمال پرزے الگ کیے جائیں گے۔اب سے لیکر کر30 اپریل تک ایپل گیو بیک پروگرام کے تحت واپس آنے والے ہر موبائل سیٹ پر کنزرویشن انٹرنیشنل (Conservation International) کو عطیہ دے گا۔ یہ تنظیم 6 براعظموں کے 30 ممالک میں کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد سیارہ زمین کی بہتری کےلیے کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)


ایپل نے ڈیزی کے نام سے ایک روبوٹ بھی متعارف کرایا ہے۔

یہ روبوٹ اس وقت آسٹن، ٹیکساس میں ہے۔ اس جیسے دوسرے روبوٹ بھی نیدرلینڈ میں متعارف کرائے جائیں گے۔ڈیزی کی تیاری میں ایک پرانے روبوٹ لیام کے پارٹس استعمال کیے گئے ہیں۔ ڈیزی نامی یہ روبوٹ 9 مختلف ماڈل کے آئی فونز کو 200 فون  فی گھنٹہ کی رفتار سے   ڈس اسمبل کر سکتی ہے۔ڈیزی کی مدد سے ایپل کو ایسے ہائی کوالٹی پارٹس بھی حاصل ہو جاتے ہیں، جو اس کے؛ بغیر ممکن نہیں تھے۔

ارتھ ڈے کے موقع پر ایپل  واچ کےصارفین کے لیے خصوصی بیج بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس بیج کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ارتھ ڈےپر آدھے گھنٹے سے زیادہ ورزش کرنی پڑے گی۔
ایپل نے 2018 کی ماحولیات رپورٹ بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق ایپل کے کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے استعمال سے کمپنی نے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کیا ہے۔ 2016 میں یہ 29.5 ملین میٹرک ٹن تھا۔ اب یہ 27.5 ملین میٹرک ٹن پر آ گیا ہے۔ اس وقت 2011 کے مقابلے میں ایپل 3 گنا زیادہ بجلی خرچ کر رہا ہے لیکن اس کے آلودگی کے پھیلاؤ میں 54 فیصد کمی آئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-21

More Technology Articles