Meet the first smartphone with on-screen fingerprint scanner

Meet The First Smartphone With On-screen Fingerprint Scanner

آن سکرین فنگرپرنٹ سکینر کے ساتھ پہلا سمارٹ فون

اس سال ایم ڈبلیو سی شنگھائی میں چینی کمپنی ویوو نے اپنے چند سمارٹ فونز کے پروٹو ٹائپس دکھائے ہیں۔ان سمارٹ فونز میں کوالکوم کا اگلی نسل کا الٹرا سونک فنگر پرنٹ سکینر شامل ہے۔ کوالکوم کا کہنا تھا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو 2017 کی چوتھی سہ ماہی میں تجارتی بنیادوں پر فراہم کرنا شروع کر دے گا لیکن لگتا ہے کہ ویوو نے اسے پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔
ویوو کے آنے والے سمارٹ فون ایکس پلے 7 (جسے ایکس 20 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی تصاویر سامنے آ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلا فون ہوگا جس میں آن سکرین فنگر پرنٹ سکینر ہوگا۔
اس کے علاوہ اس فون کی بیک پر تین کیمرے ہونگے لیکن فون کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش نظر نہیں آ رہی۔
اس فون کی بیک پر 3 کیمرے لگانے کا مقصدشاید فینسی اے آر فیچر شامل کرنا ہے۔اس طرح کے فیچر لینوو فیب 2 پرو میں بھی ہیں۔
ابھی اس فون کی دیگر تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں لیکن لگتا ہے کہ یہ ایک ہائی اینڈ فون ہوگا۔ اس فون کے اجراء کی تاریخ اور دیگر معلومات بھی ابھی تک معلوم نہیں ہیں۔

Meet the first smartphone with on-screen fingerprint scanner
تاریخ اشاعت: 2017-08-03

More Technology Articles