Meet the new Gmail for Android

اینڈرائیڈ کی نئی جی میل اپلیکیشن

Meet the new Gmail for Android

گوگل نے حال ہی میں یہ اعلان کیا کہ اینڈرائیڈ کی جی میل ایپلیکیشن کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، اور اب تمام صارفین کی ای میل میں موجود تصاویر خود بخود نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔

اس سے قبل یہی فیچر ویب سائیٹ پر صارفین کو دیا گیا تھا۔ تصاویر کے علاوہ اور بہت سے چیزوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، اور اس اپلیکیشن کو پہلے سے بہت بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اب آپ کسی بھی قسم اٹیچمینٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جیسے کہ ڈاکومنٹس، ZIPاور PDFفائلز وغیرہ۔ اسکے علاوہ آپ کسی بھی قسم کا فائل فارمیٹ ارسال بھی کر سکتے ہیں۔

جی میل کی نئی اپلیکیشن

مزید یہ کہ اگر آپ کے فون میں ’’اینڈرائیڈ کٹ کیٹ‘‘ آپریٹنگ سسٹم ہے تو آپ اس اپلیکیشن کے ذریعے کسی بھی فائل کو با آسانی پرنٹ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)


گوگل کے مطابق یہ نئی اپلیکیشن پہلے سے بہت کم میموری لے گی، اور اس میں پرانی تمام خرابیوں اور مسائل کا تدارک کر دیا گیا ہے۔

تمام اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل پر یہ اپلیکیشن خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گی۔ آپ اسے اپنے فون یہ ٹیبلیٹ پریہاں پر کلک کرکے حاصل یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-13

Your Thoughts and Comments