Messenger Room from Facebook allows Messenger and WhatsApp users to call each other with 50 people

میسنجرروم سے اب آپ میسنجر، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کے 50 ساتھیوں کو ایک ساتھ کال کر سکتے ہیں

Messenger Room from Facebook allows Messenger and WhatsApp users to call each other with 50 people
فیس بک اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن  میسنجر میں ایک نیا فیچر میسنجر روم متعارف کرارہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین گروپس میں ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔ میسنجر رومز سے صارفین   ایک وقت میں وٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے 50 ساتھیوں سے بات کر سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر اس فیچر سے 8افراد ایک ساتھ بات کر سکتے ہیں لیکن جلد ہی اس حد کو 50 تک بڑھادیاجائے گا۔ یہ فیچر فیس بک ہی نہیں بلکہ انسٹاگرام  اور وٹس ایپ پر بھی کام کرے  گا۔

اس فیچر کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ فیس بک کی عرصے سے خواہش تھی کہ اس کےصارفین کراس پلیٹ فارم ایک دوسرے سے چیٹ کرسکیں۔ اس فیچرسے فیس بک اور بہت سے صارفین کی بھی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔
اس فیچر سے صارفین میسنجر کی نیوز فیڈ سے ایک ”روم“ شروع کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اسے انسٹاگرام ڈائریکٹ میسج سے بھی شروع کیا جا سکے گا۔

یہ چیٹ انکرپٹڈ نہیں ہوگی لیکن فیس بک نے کہا ہے کہ وہ رومز کی چیٹ کو مانیٹر نہیں کرے گا۔
روم کے لیے الگ سے کوئی ایپ انسٹال نہیں کرنی پڑے گی۔ یہ  فیچر براہ راست میسنجر میں کام کرے گا۔اس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین بہت سے فلٹرز بھی استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک صارفین کو کئی طرح کے آپشن فراہم کرے گا، جس سے وہ کسی کے بھی روم میں داخلے کو کنٹرول کر سکیں گے۔روم میں سے اگر ہوسٹ کسی شخص کو باہر کر دے گا تو وہ پھر دوبارہ اجازت لیے بغیر واپس بھی نہیں آ سکے گا۔فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے ممالک میں اسے آنے والے ہفتوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-24

Your Thoughts and Comments