Mi Mix 3 will have 5G support and 10GB of RAM

Mi Mix 3 Will Have 5G Support And 10GB Of RAM

می مکس 3 میں 5 جی سپورٹ اور 10 جی بی ریم ہوگی۔ شومی نے تصدیق کر دی

شومی نے تصدیق کی ہے کہ می مکس 3 (Mi Mix 3) 5 جی سپورٹ کرنے والے پہلے سمارٹ فونز میں سےایک ہوگا۔ یہ پہلا فون ہوگا جس میں 10 جی بی ریم ہوگی۔.
شومی سپین نے اس فون میں 5 جی سپورٹ ہونے کی تصدیق کی جبکہ 10 جی بی ریم کی افواہ کو تقویت ویبو کی پوسٹ سے ملتی ہے۔
10 جی بی ریم اگرچہ کافی زیادہ لگتی ہے لیکن 5 جی نیٹ ورک پر اچھی کارکردگی کے لیے اتنی ریم ہی بہتر ہوگی۔

(جاری ہے)


شومی نے می مکس 3 میں 5 جی بی سپورٹ کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن ابھی تک مارکیٹ میں ایسا کوئی چپ سیٹ ہی نہیں جو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتا ہو۔ ایسا لگتا ہے کہ شومی اس کے لیے ایکسٹرنل موڈیم استعمال کرے گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شومی سنیپ ڈریگن 8150 چپ سیٹ کے آنے کا انتظار کرے اور اس کے بعد می مکس 3 کی پروڈکشن شروع کرے۔ یہ چپ سیٹ اگلے سال ہی لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-17

More Technology Articles