Microsoft announces huge Windows 10 Creators Update

Microsoft Announces Huge Windows 10 Creators Update

مائیکرو سافٹ ونڈوز 10 کے لیے سب سے بڑی اپ ڈیٹس اگلے سال لانچ کرے گا

نیویارک میں ہونے والی تقریب میں مائیکروسافٹ نے اعلان کیاہے کہ وہ  ونڈوز 10 کے لیے آنےو الی ”کریٹرز اپ ڈیٹ“(Creators Update)  میں بہت سے فیچر متعارف کرائے گا۔
”کریٹرز اپ ڈیٹ“ میں مائیکروسافٹ کی توجہ 3 ڈی کانٹنٹ کی تیاری پر  مرکوز رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس اپ ڈیٹ سے ہائی اینڈ گیمنگ اور شیئرنگ  بھی بہت آسان ہو گئی ہے۔ یہ اپ ڈیٹ اگلے ساتھ جاری کی جائے گی۔


اس اپ ڈیٹ میں عام زندگی  میں نظر آنے والی چیزوں کی 3 ڈی سکینگ سے لیکر اُن کی پرنٹنگ کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ایک اہم اضافی ری مکس 3 ڈی کمیونٹی کا بھی ہے۔ اگلے سال سے ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ میں 3 ڈی امیجنگ فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ ایکس باکس گیمنگ فیچر کو بھی ڈیسک ٹاپ پر لانے کے لیے خاصی محنت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایکس باکس پلے اینی وئیر پروگرام (Xbox Play Anywhere) کے ذریعے سے کمیونٹی انگیجمنٹ اور کراس پلیٹ فارم گیمز کو بھی شامل کیا گیاہے۔


مائیکروسافٹ نے جو نئے اور دلچسپ فیچر شامل کیے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
•    اب آپ اپنے ونڈوز 10 ڈیسک ٹاپ سے گیم پلے کو لائیو براڈ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
•    ایکس باکس لائیو پر ایرینا استعمال کرتے ہوئے آپ  اپنی مرضی کے ملٹی پل پلیئرز ٹورنامنٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔
•    بٹ سٹریم آڈیو کے لیے ڈولبی آٹموس سپورٹ کےعلاوہ۔ ایکس باکس ون میں بلو ریے پلیئرز شامل کیا جائے گا۔

ونڈوز 10 میں شیئرنگ کانٹنٹ کو مزید سٹریم لائن کیا جائے گا۔انسٹنٹ شیئرنگ کےلیےصارفین فائلوں کو کانٹکٹ  کارڈ پر ڈریگ اور ڈراپ بھی کر سکتےہیں۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد ونڈوز مائی پیپل سے صارفین دوسروں سے آسانی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی صارفین کےلیے ایس ایم ایس ریلے فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے صارفین ڈیسک ٹاپ پر ہی اپنے موبائل کے ایس ایم ایس دیکھ سکتے ہیں اور اُن کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین سنگل ڈیسک ٹآپ پاپ اپ سے سکائپ چیٹ، میسج اور ای میل دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ونڈوز اور اینڈروئیڈ فون کے ساتھ کام کرے گا۔
اس اپ ڈیٹ میں شولڈر ٹیپ بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فیچر فیس بک کے پوکس فیچر جیسا ہے۔ اس فیچر سے صارفین دوسرے صارفین کے ڈیسک ٹاپ پر اینی میٹڈ سٹیکر دکھا سکتے ہیں۔ صارفین پینٹ 3ڈی سے اپنی بنائے ہوئے سٹیکربھی شیئر کر سکتے ہیں۔
کریٹر اپ ڈیٹ اس ہفتے ونڈوز انسائیڈر پروگرام پر آ جائیں گی، اس لیے بیٹا ٹیسٹر اگلے سال سے پہلے ہی نئے فیچر ٹسٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم عوام کے لیے اسے اگلے سال کے شروع میں لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-27

More Technology Articles