Microsoft App Studio Allows You Create Apps Without Prior Experience

Microsoft App Studio Allows You Create Apps Without Prior Experience

مائیکروسافٹ ایپ سٹوڈیو

مائیکروسافٹ ونڈوزڈیسک ٹاپ کے لیے جہاں بے تحاشہ سافٹ وئیرز موجود ہیں وہیں ونڈوز فارفون کے لیے ایپلی کیشن کی شدید کمی ہے
اب مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایپ سٹوڈیو کے نام سے ایک پلیٹ فارم بنایا ہے۔ اس آسان ترین پلیٹ فارم کی بدولت کوئی بھی شخص 10 منٹ میں آرام سے اپنی ایپلی کیشن بناسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے اسے کسی قسم کی ٹریننگ کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، کیونکہ مائیکروسافٹ ایپ سٹوڈیو سے ایپلی کیشن بنانے کے لیے کسی قسم کی کوڈنگ سیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، نہ ہی وژیول سٹوڈیو جیسا کوئی سافٹ وئیر کھولنا پڑتا ہے۔


صارفین کو بس ویب براؤزر میں ایپ سٹورڈیو کی ویب سائٹ کھولنی پڑے گی جس کے بعد ایپ سٹوڈیو خود صارفین کو گائیڈ کرے گا۔ابھی ایپ سٹوڈیو میں چند ہی فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ مزید ایڈوانس فیچر کو بعد میں شامل کیا جائےگا۔ایپلی کیشن بنانے کے بعد ایپ سٹوڈیو سے سکرین شاٹ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ ایپ سٹوڈیو کی مائیکروسافٹ ایپ سٹوڈیو کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-04

More Technology Articles