Microsoft brings its SMS Organizer app to the US

Microsoft Brings Its SMS Organizer App To The US

مائیکروسافٹ کی ایس ایم ایس آرگنائزر ایپ امریکا اور دوسرے ملکوں کے لیے جاری کر دی گئی

ایس ایم ایس آرگنائزر مائیکرو سافٹ گیراج کے کئی پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ ایس ایم ایس آرگنائزر ایپلی کیشن کو ابھی تک صرف انڈیا میں متعارف کرایا گیا تھا۔ مائیکروسافٹ نے اب اسے مزید ملکوں  تک پھیلا دیا ہے۔
یہ ایپ اب امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی دستیاب ہوگی۔
جیسا کے نام سے ظاہر ہے۔ ایس ایم ایس آرگنائزر  آنے والے ٹیکسٹ میسجز کو  مختلف درجہ بندیوں میں منظم کرتی ہے۔
مائیکرو سافٹ کی یہ ایپلی کیشن کچھ زیادہ ہی جدید ہے جو درجہ بندیوں کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتی ہے اور ٹیکسٹ میسجز کو پرسنل، ٹرانزایکشن اور پروموشنل کی درجہ بندیوں میں تقسیم کرتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن پروموشنل میسجز کو سکرین پر ظاہر ہونے سے بھی روکتی ہے۔ آپ چاہیں تو پروموشنل میسجز کی ٹیب سے ان کے  چند دنوں یا ہفتوں بعد خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ ایپلی کیشن ٹرین، فلائٹ اور پے منٹ کے ایس ایم ایس آپ کو فوراً ہی دکھاتی ہے۔اس ایپلی کیشن کو آپ اپنی چیٹ کو گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے اور وہاں سے ری سٹور کرنے کےلیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
بدقسمتی سے یہ ایپلی کیشن ایم ایم ایس کو سپورٹ نہیں کرتی۔ اس ایپلی کیشن کو یہاں کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-21

More Technology Articles