Microsoft bumps minimum Windows 10 storage requirement to 32 Gigabytes

Microsoft Bumps Minimum Windows 10 Storage Requirement To 32 Gigabytes

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے لیے سٹوریج کی کم سے کم حد 32 جی بی کر دی

ونڈوز 10 ورژن 1903 سے ونڈوز 10 کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے کم ازکم سٹوریج کی حد 32 جی بی ہوگی۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے لیے ضروری ہارڈ وئیر کی ضروریات کے صفحے کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس صفحے پر بتایا گیا ہے کہ ونڈوز 10 ورژن   1903  میں ونڈوز کے 32 بٹ یا 64 بٹ دونوں ورژنز کےلیے کم از کم 32 جی بی سٹوریج ضروری ہوگی۔
مائیکروسافٹ نے پروسیسر اور میموری کی ضروریات کو تبدیل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ونڈوز  10 ڈیسک ٹاپ ایڈیشن کے لیے کم از کم 1 جی بی پروسیسر  یا ایس او سی کی ضرورت ہوگی۔ ونڈوز 10  کے 32 بٹ ورژن کے لیے 1 جی بی اور 64 بٹ ورژن کے لیے 2 جی بی ریم ضروری ہوگی۔
ونڈوز 10 ورژن 1903 کے لیے سٹوریج ڈیوائس سائز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ پچھلے ورژن 1809 میں ونڈوز کے 32 بٹ ورژن کےلیے 16 جی بی اور 64 بٹ ورژن کے لیے 20 جی بی سٹوریج ضروری تھی۔ اب مائیکروسافٹ نے 32 بٹ اور 64 بٹ دونوں کے لیے سٹوریج کی کم از کم حد 32 جی بی کر دی ہے۔
مائیکروسافٹ چاہتا ہے کہ ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز بنانے والے ادارے 32 جی بی سے زیادہ سٹوریج کی حامل ڈیوائسز بنائیں۔
Microsoft bumps minimum Windows 10 storage requirement to 32 Gigabytes
تاریخ اشاعت: 2019-04-26

More Technology Articles