Microsoft closes all of its stores due to coronavirus risk

Microsoft Closes All Of Its Stores Due To Coronavirus Risk

مائیکروسافٹ نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اپنے تمام سٹورز بند کر دئیے

مائیکروسافٹ نے  کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں موجود اپنے تمام سٹورز بند  کر دئیے ہیں۔کمپنی نے صارفین کو ایک ای میل میں بتایا کہ کمپنی  اپنے صارفین اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کے لیے تمام  مائیکروسافٹ سٹور لوکیشنز بند کرر ہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ  وہ اپنے ملازمین کو کام کے اوقات کے مطابق ادائیگی کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس وقت امریکی کمپنیاں  حکومت کی ہدایات کے مطابق  ایسے اقدامات کر رہی ہیں، جن سے ایک وقت میں ایک جگہ پر 10 سے زیادہ افراد جمع نہ ہوسکیں۔ مثال کے طور پر ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 مارچ تک چین سے باہر کے سٹورز بند رکھیں گے۔ مائیکروسافٹ نے اپنے سٹورز کی بندش کے حوالے سے متعین وقت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ 
مائیکروسافٹ نے دوسری کمپنیوں جیسے فیس بک، گوگل، لنکڈاِن، ریڈٹ، ٹوئٹر اور یوٹیوب کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں بتایا کہ ہے وہ سب معاشرے کو صحت مند اور محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2020-03-17

More Technology Articles