Microsoft completely redesigns Skype for desktop

Microsoft Completely Redesigns Skype For Desktop

مائیکروسافٹ نے سکائپ فار ڈیسک کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ نے ونڈوز ، میک اور لینکس کے لیے اپنی ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کو نئے ڈیزائن میں متعارف کرایا ہے۔اگر آپ بھی ڈیسک ٹاپ پر سکائپ استعمال کرتے ہیں تو اس نئے ڈیزائن اور چند نئے بہترین فیچرز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
نئے سکائپ میں نئی کسٹومائز تھیمز شامل کی گئی ہیں، جس سے آپ سکائپ کو اپنی مرضی کےمختلف رنگوں میں دیکھ سکتے ہیں۔اس کےعلاوہ اب آپ چیٹ کو ٹائم، سٹیٹس یا نہ پڑھی گئی کے لحاظ سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایپ میں اب ایک نیا نوٹی فیکیشن پینل بھی ہے، جس سے آپ مس کالز، میسجز پر ری ایکشن اور گروپ چیٹ میں مینشن دیکھ سکتے ہیں۔ نئے ورژن میں ایڈونز کی سپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے آپ Giphy امیجز یا یو ٹیوب ویڈیوز کو براہ راست چیٹ میں ہی بھیج سکتےہیں۔

(جاری ہے)


سکائپ فار موبائل میں 3 ٹیبز متعارف کرائی گئی ہیں، جہاں آپ اپنی چیٹ اور رابطوں کو الگ الگ دیکھ سکتےہیں۔

سکائپ کے نئے ورژن میں ہائی لائٹس کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فیچر سنیپ چیٹ کی سٹوریز کی طرح ہے، جہاں آپ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور آپ کے دوست انہیں 24 گھنٹے تک دیکھ سکتے ہیں۔
سکائپ فار اینڈروئیڈ میں کارڈ یوزرانٹرفیس بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ آپ کو وقتاً فوقتاً سکرین پر تیرتے کارڈز دکھاتا ہے۔سکائپ میں صارفین اب 300 میگا بائٹس تک کی فائل کو ڈریگ اینڈڈراپ کر کے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ چونکہ یہ سہولت کلاؤڈ بیسڈ اس لیے ڈیوائس کی بیٹری بھی کم خرچ ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ سکائپ کا نیا ہائی لائٹس فیچر سکائپ فار ڈیسک ٹاپ پر کام نہیں کرتا۔نیا سکائپ اب ونڈوز 7 ، ونڈوز، 8، ونڈوز 10 اور میک او ایس کے لیے بھی دستیاب ہے۔

Microsoft completely redesigns Skype for desktop
تاریخ اشاعت: 2017-11-01

More Technology Articles