Microsoft Edge for Android soon to get support for web page translation

Microsoft Edge For Android Soon To Get Support For Web Page Translation

مائیکروسافٹ ایج فار اینڈروئیڈ میں جلد ہی ویب پیج کے ترجمے کی سپورٹ شامل کی جائے گی

مائیکروسافٹ نے کچھ عرصہ پہلے ہی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے اپنا براؤزر مائیکروسافٹ ایج جاری کیا تھا۔ اس میں اب نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔اگر آپ اس کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو کچھ تبدیلیاں دکھائی بھی دی ہونگی لیکن اگر آپ پلے سٹور پر موجود مستحکم ورژن استعمال کرتے ہیں تو یہ فیچر آپ کو آنے والی اپ ڈیٹس میں ملیں گے۔


مائیکروسافٹ اب مائیکروسافٹ ایج میں ویب پیج کے ترجمے کا فیچر متعارف کرائے گا۔ موبائل صارفین کے لیے یہ ایک اہم فیچر ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے آپ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ مائیکروسافٹ براؤزر کے اس مسئلے کو بھی ٹھیک کر رہا ہے، اس سے صآرفین بعض اوقات مائیکروسافٹ کے سرچ انجن بنگ کو استعمال کرنے پر Bing Rewards وصول نہیں کر پاتے۔

اس کے علاوہ مائیکروسافٹ اسے ونڈوز 10 کے ساتھ مربوط کر رہا ہے۔ یعنی آپ تمام سرگرمیوں کو اپنے اینڈروئیڈ سمارٹ فون پر دیکھ سکیں گے۔
براؤزر میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی کچھ بہتریاں کی گئی ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ تبدیلیاں مائیکروسافٹ ایج کے مستحکم ورژن میں کب کی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-14

More Technology Articles