Microsoft Edge might land on iOS and Android by the end of 2017

Microsoft Edge Might Land On IOS And Android By The End Of 2017

2017 کے آخر تک مائیکروسافٹ ایج اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر بھی دستیاب ہوگا

مائیکروسافٹ ،براؤزر کی جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔ اسی لیے اطلاعات ہیں کہ مائیکروسافٹ اپنے براؤزر کو اینڈڑوئیڈ اور آئی او ایس پر بھی متعارف کرانے والا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ ایج 2017 کے اختتام تک ملٹی پلیٹ فارم براؤزر ہوگا۔

(جاری ہے)

اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر مائیکروسافٹ ایج کو ایپل کے سفاری، گوگل کے کروم، موزیلا کے فائر فاکس، اوپیرا اور سام سنگ کے انٹرنیٹ براؤزر سے بڑے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑےگا۔

یاد رہے کہ آئی او ایس پر مائیکروسافٹ سافٹ ایج ایسا نہیں ہوگا، جیسا اسے اینڈروئیڈ پر متعارف کرایا جائے گا۔ آئی او ایس پر مائیکروسافٹ کو سفاری کے ویب کٹ انجن کے تحت ہی براؤزر بنانا پڑے گا۔کہا جارہا ہے کہ Bing سروسز بھی ایج میں شامل کی جائیں گی، جس سے صارفین مکمل پیج کا ترجمہ اور دوسرے بہت سے کا م سرانجام دے سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-06

More Technology Articles