Microsoft ends support for Windows 7 today

Microsoft Ends Support For Windows 7 Today

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 7 کے لیے سپورٹ ختم کر دی

ونڈوز7 کے باب کا خاتمہ ہوا۔ ونڈوز 7  کے لیے 10سال تک سپورٹ فراہم کرنے کے بعد  مائیکروسافٹ نے اس کے لیے  سیکورٹی اپ ڈیٹ پیش کرنا بند کر دی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ اب بھی ونڈوز 7 استعمال کر رہے ہیں تو  سامنے آنے والی خرابیوں کا شکار ہو سکتے ہیں، کیونکہ  اب کمپنی کسی بھی خرابی کے لیے اپ ڈیٹ جاری نہیں کرے گی۔تاہم کمپنی ادائیگی کرنے والے صارفین کو ادائیگی کے بدلے 2023 تک ونڈوز 7 کی سپورٹ فراہم کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)


ونڈوز 7  کو ونڈوز وسٹا کے بعد  22 جولائی 2009 میں  آر ٹی ایم کا سٹیٹس ملا۔ اسے عام لوگوں کے لیے 22 اکتوبر 2009 کو پیش کیا۔اس کے بعد مائیکروسافٹ نے ونڈو 7 کو  10 سال تک سپورٹ کیا۔ مائیکروسافٹ نے مارچ 2010 میں  ونڈوز 7 کا سروس پیک جاری کیا۔ اس کی پلیٹ  فارم اپ ڈیٹ فروری 2013 میں جاری کی۔مائیکروسافٹ  نے 13 جنوری 2015 کو اس کی مین سٹریم سپورٹ بند کی تھی۔ اب 14 جنوری  2020 کو اس کی ایکسٹینڈڈ سپورٹ بھی ختم کر دی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-14

More Technology Articles