Microsoft files patent application for a magnetic USB-C system to be used on Surface tablets

Microsoft Files Patent Application For A Magnetic USB-C System To Be Used On Surface Tablets

مائیکروسافٹ نے سرفس ٹیبلٹس کے لیے مقناطیسی یو ایس بی - سی سسٹم کے حقوق ملکیت کی درخواست دے دی

مائیکروسافٹ نے مقناطیسی پلگ   کے ساتھ مقناطیسی یو ایس بی - سی سسٹم کے حقوق ملکیت کی درخواست دی ہے۔ اس سسٹم سے مستقبل کے سرفس ٹیبلٹس کو چارج کرنا اور ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کافی آسان ہوگا۔ سرفس پرو 6 میں مائیکروسافٹ اپنا  ملکیتی سرفس کنکٹ لیکن سرفس گو میں یو ایس بی - سی  سسٹم استعمال کرے گا۔ حقوق ملکیت کی یہ درخواست ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن میں 23 مئی کو جمع کرائی گئی تھی۔
   اس درخواست کا عنوان Magnetically Activated Latch Mechanism  تھا۔درخواست کے مطابق  اس یو ایس بی -سی کا پلگ مقناطیسی ہوگا اسی طرح کمپیوٹر کی پورٹ   بھی مقناطیسی ہوگی۔ اس سے  زیادہ فاصلے کے باوجود یو ایس بی- سی کیبل  الگ نہیں ہوگی۔
اس وقت جو یو ایس بی - سی کیبل استعمال ہوتی ہیں، ان کے لیے پورٹ میں لیچ(رکاؤٹ، چٹخنی) ہوتی ہے، جو کیبل کو گرنے  سے روکتی ہے۔

(جاری ہے)

مقناطیسی یو ایس بی -سی کورڈ کے استعمال سے مقناطیس لیچ کو ڈس ایبل کر دیں گے اور یو ایس بی -سی پورٹ سے صرف مقناطیسی قوت سے جڑی رہے گی۔
مقناطیسی قوت کی وجہ سے صارفین کو کیبل کو پورٹ میں زور لگا کر کنکٹ کرنا نہیں پڑے گا۔ عام کیبل کو کھینچ کر نکالنا ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ مقناطیسی یو ایس بی -سی کیبل کو کھینچ کر بھی نکالا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ حقوق ملکیت کی درخواست  اس بات کی گارنٹی نہیں کہ کمپنی اس طرح کی پراڈکٹ لازمی بنائے گی۔
Microsoft files patent application for a magnetic USB-C system to be used on Surface tablets
تاریخ اشاعت: 2018-12-31

More Technology Articles