Microsoft, Google and Apple clouds banned in Germany’s schools
جرمنی نے سکولوں میں مائیکروسافٹ، گوگل اور ایپل کلاؤڈز پر پابندی لگا دی
ہیسی کمشنر فار ڈیٹا پروٹیکشن اینڈ فریڈم آف انفارمیشن یا ایچ بی ڈی آئی نےیہ پابندی سکولوں کے لیے مائیکروسافٹ آفس 365 سوئٹ کے ریویو کے بعد لگائی۔
مائیکروسافٹ نے اوزور ڈیوچ لینڈ 2016 میں پیش کیا تھا۔ اس میں ڈیٹا ٹرسٹی ماڈل پر توجہ دی گئی تھی۔ ایک تھرڈ پارٹی پارٹنر ڈویچے ٹیلی کام نے اوزور سروسز فراہم کرنے کے لیے پرائیویٹ کلاؤڈ استعمال کیا تاکہ مقامی ڈیٹا پبلک انٹرنیٹ سے نہ گزرے۔یہ اقدامات جرمنی کے صارفین کو مطمئن کرنے کے لیے کیے گئے تھے جو ڈیٹا کی پرائیویسی کے حوالے سے کافی حساس ہیں۔
(جاری ہے)
اگست 2018 میں معاملات تبدیل ہونا شروع ہو گئے۔ مائیکروسافٹ نے جرمنی میں ڈیٹا ٹرسٹی کا انتظام ختم کردیا اور اس کی بجائے ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اپنے ریگولر ڈیٹا سنٹر استعمال کرنے شروع کر دئیے۔اس طرح مائیکروسافٹ نے اپنی جرمن ڈیٹا سنٹر اور گلوبل اوزور کلاؤڈ کے بیچ رکاؤٹ ختم کر دی۔سکولوں کی طرف سے معاملہ اٹھائے جانے پر ایچ بی ڈی آئی نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایچ بی ڈی آئی کے مطابق انہیں سکولوں کے لیے ڈیٹا تک رسائی سے مسئلہ نہیں ہے۔انہیں مسئلہ ہے کہ مائیکروسافٹ ڈیٹا کو کیسے اور کہاں سٹور کر رہا ہے۔ ایچ بی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ پہلا مسئلہ تو ڈیٹا کو یورپین کلاؤڈ پر سٹور کرناہے،جہاں سےممکنہ طور پر اسے امریکی حکام بھی دیکھ سکتے ہیں۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 استعمال کرتے ہوئے بہت سا ڈیٹا مائیکرو سافٹ کو بھیجا جاتا ہے۔ یہ بھیجا جانے والا ڈیٹا بھی ابھی واضح نہیں ہوسکا۔اسی طرح کا ڈیٹا آفس 365 استعمال کرتے ہوئے بھی بھیجا جاتا ہے۔
ایچ بی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ آپ مسئلے کو صارف کی مرضی پوچھ کر حل نہیں کر سکتے۔اگر آپ کو یہ معلوم ہی نہیں کہ مائیکروسافٹ کونسا ڈیٹا جمع کر رہا ہے اور کمپنی اسے کیسے استعمال کرے گی تو آپ نے مرضی کا پوچھتے ہوئے معلومات فراہم نہیں کیں۔
ان مسائل کے باوجود جرمنی کےسکولوں کو آفس 365 جیسے پروگرامز کی ضرورت ہے۔ ایچ بی ڈی آئی کا کہنا ہے کہ یہ مائیکرو سافٹ پر منحصر ہے۔ کمپنی کو تھرڈ پارٹی ڈیٹا ایکسس اور ونڈوز 10 ٹیلی میٹری کے بارے میں مطمئن کرنا پڑے گا۔
اگرچہ ایچ بی ڈی آئی کی رپورٹ میں زیادہ ذکر مائیکروسافٹ کا تھا لیکن انہوں نے دوسری کلاؤڈ سروسز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سکول گوگل ڈاکس اور ایپل کا آئی ورک استعمال نہیں کر سکتے۔ایچ بی ڈی آئی نے کہا کہ جو مائیکروسافٹ کے لیے درست ہے وہ گوگل اور ایپل کلاؤڈ سلوشنز کے لیے بھی درست ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry