Microsoft has acquired GitHub for $7.5 billion

Microsoft Has Acquired GitHub For $7.5 Billion

مائیکروسافٹ نے گٹ ہب کو 7.5 ارب ڈالر میں خرید لیا

بلوم برگ نے خبر دی تھی کہ مائیکروسافٹ گٹ ہب کو خرید رہا ہے۔اب اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے سوشل کوڈنگ پلیٹ فارم گٹ ہب کو 7.5 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔اس خریداری کی ساری کاروائی اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔
اس خریداری کے بعد مائیکروسافٹ گٹ ہب میں نیا سی ای او تعینات کرے گا۔

(جاری ہے)

گٹ ہب کے پرانے سی ای او اور شریک بانی کرس وانسٹراتھ کی جگہ نیٹ فریڈمین لیں گے لیکن مائیکروسافٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرس کمپنی کے تیکنیکی کام میں معاونت کریں گے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ گٹ ہب آزادانہ طور پر اپنا کام جاری رکھے گا۔

مائیکروسافٹ کے گٹ ہب خریدنے کے بعد ڈویلپرز کی ایک بڑی تعداد گٹ ہب کو چھوڑ کر ایک دوسرے پلیٹ GitLab پر منتقل ہو رہی ہے۔ GitLab نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر عام حالات سے 10 گنا زیادہ رپوزیٹریز دیکھ رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-04

More Technology Articles