Microsoft is announcing something big on May 2

Microsoft Is Announcing Something Big On May 2

مائیکروسافٹ 2 مئی کو کوئی بڑی چیز متعارف کرانے والا ہے

مائیکروسافٹ نے 2 مئی کو ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مائیکروسافٹ اس تقریب میں کیا متعارف کرائے گا۔مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے جو دعوت نامے بھیجے ہیں اُن پر Learn what’s next کا کیپشن اور #MicrosoftEDU کا سب ٹائٹل لگا ہوا ہے۔اسی وجہ سے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تقریب تعلیم پر مرکوز ہوگی۔
مائیکروسافٹ نے مئی میں ایک بلڈ (Build) کانفرنس بھی کرنی ہے مگر یہ ایونٹ اس سے پہلے ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ اس تقریب میں کوئی ہارڈ وئیر متعارف کرائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ نان پروسرفس کا اگلا ماڈل 2 مئی کو متعارف کرائے۔ مائیکروسافٹ نے سرفس 3 کو دو سال پہلے متعارف کرایا تھا، جس کے بعد اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔ ایک چھوٹا کنورٹیبل ٹیبلٹ تعلیمی مقاصد کی کانفرس کا محور ہو سکتا ہے۔
کچھ افواہیں ایسی بھی ہیں کہ مائیکرو سافٹ ڈی ٹیچ سکرین کے بغیر سرفس بک کا ورژن متعارف کرائے گا۔ 2 مئی میں تین ہفتے ہی باقی ہیں، 2 مئی کو مائیکروسافٹ کوئی ہارڈ وئیر متعارف کرائے گا یا کوئی نیا سرپرائز دے گا یہ آنے والے وقت میں ہی پتا چلے گا۔

Microsoft is announcing something big on May 2
تاریخ اشاعت: 2017-04-12

More Technology Articles