Microsoft is killing off the Xbox 360

Microsoft Is Killing Off The Xbox 360

مائیکروسافٹ ایکس باکس 360 کو ختم رہا ہے

ایکس باکس 360(Xbox 360) کو 10سال پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔ کسی کنسول کے لیے 10سال تک مارکیٹ میں موجود رہنا ہی اس کی کامیابی ہے۔اس کی کامیابی کا بڑا ثبوت ایکس باکس 360 پر 78 ارب گیمنگ کے گھنٹے اور 27 ارب اچیومنٹس ہیں۔
تاہم مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کنسول کی فروخت کو بند کر دیا جائے۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی اب نئے ایکس باکس 360 کنسول نہیں بنائے گی۔

(جاری ہے)

تاہم ایکس باکس ون میں بیک ورڈ کمپیٹی بلٹی سے ایکس باکس360گیمز کھیلی جا سکیں گی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایکس باکس 360 کی پیداوار اور فروخت کو بند کر رہا ہے لیکن ویب پر وہ ایکس باکس لائیو سے ایکس باکس 360 کی سپورٹ بھی فراہم کرتا رہے گا۔
اگر آپ اب بھی چاہتے ہیں کہ ایکس باکس 360 پر گیمز کھیلیں تو اس کی ایک ہی صورت ہے، وہ یہ کہ موجودہ سٹاک ختم ہونے سے پہلے ہی ایک کنسول خرید لیں۔ موجودہ سٹاک ختم ہونے کے بعد ایکس باکس 360 مارکیٹ میں نظر نہیں آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-20

More Technology Articles