Microsoft now allows SMS Organizer for Android to monitor Bank Accounts and Vrtual Wallets

Microsoft Now Allows SMS Organizer For Android To Monitor Bank Accounts And Vrtual Wallets

مائیکروسافٹ ایس ایم ایس آرگنائزر فار اینڈروئیڈ اب بنک اکاؤنٹ اور ورچوئل ویلٹ بھی دیکھے گی

مائیکروسافٹ کی مفت ایپلی کیشن ، ایس ایم ایس آرگنائزر، میں بہت سی ایسی چیزیں نکال دی گئی ہیں، جو آپ کو اپنی ایس ایم ایس ایپ میں ضروری نہیں لگتی۔اس میں سے سپام کو ہٹا دیا گیا ہے۔ یاددہانی کے کارڈز بھی کوئیک ایکشن لنکس کے ذریعے آتے ہیں، آپ کے آنے والے پیغامات کو مختلف کیٹیگری جیسے ذاتی، لین دین یا اشتہاری کی کیٹیگریز میں رکھا جا سکتا ہے۔

نہ پڑھے گئے میسج کے فلٹر سے آپ تیزی سے نہ پڑھے گئے پیغامات تک پہنچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ایپ کو ایک بار پھر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس بار اس میں ورچوئل ای ویلٹ اور بنک اکاؤنٹ کی سپورٹ شامل کی گئ ہے۔ اس میں لین دین کی رقمیں جمع کرائی گئی یا وصولی کی فہرست میں لکھی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایپ میں کی گئی سیکورٹی کی تبدیلیوں کے بعد کوئی انجان شخص آپ کے اکاؤنٹ کو نہیں دیکھ سکے گا۔
یہ تبدیلیاں ایپلی کیشن کے ورژن1.1.50 میں کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ یہ ایپلی کیشن اب تک بیٹا مرحلے میں ہے یعنی اس کے کچھ فیچر بہتر انداز میں کام نہیں کر یں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-01

More Technology Articles