Microsoft Office for Android adds SVG image support

Microsoft Office For Android Adds SVG Image Support

مائیکروسافٹ نے آفس فار اینڈروئیڈ میں ایس وی جی امیج سپورٹ متعارف کرا دی

مائیکروسافٹ نے خاموشی سے اپنے اینڈروئیڈ آفس سوٹ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جس کے بعد صارفین اب ایپس میں ہی ایس وی جی امیجز کو ایڈٹ کر سکیں گے۔ایس وی جی کی سپورٹ ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ یعنی تینوں ایپلی کیشنز میں متعارف کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)


چیج لاگ کے مطابق آفس صارفین اب ایس وی جی (scalable vector graphic) کو ورڈ، ایکسل اور پاورپوائنٹ ڈاکیومنٹس میں انسٹرٹ کر کے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
نئے فیچر میں ایس وی جی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے لیے کسی خاص مہارت کی ضرورت نہیں پڑے گی، صارفین تصاویر شامل کر کے آسانی کے ساتھ ایڈٹ کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-26

More Technology Articles