Microsoft Pakistan will launch windows 8.1 Update on 11th March

Microsoft Pakistan Will Launch Windows 8.1 Update On 11th March

11 مارچ کو ونڈوز 8.1 کا اپ ڈیٹ جاری ہوگا

مائیکروسافٹ 11 مارچ کو موجودہ ونڈوز 8.1 کی اپڈیٹ متعارف کروا رہا ہے جو فی الوقت ونڈوز 8.1 اپڈیٹ 1 کے نام سے سامنے آئی گی۔

یہ اپڈیٹ بہت سی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آرہی ہے اس کے علاوہ یہ اپڈیٹ ڈیسک ٹاپ اور میٹرو موڈ کے درمیان پیدا ہونے والے فرق کے لیے پل کا سا کام کرے گی جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ان سب میں جو تبدیلی زیادہ قابلِ ذکر ہے وہ میٹرو سٹائل ایپلیکیشنز کا ڈیسکٹاپ موڈ میں ٹاسک بار میں بدل جانا ہے۔

(جاری ہے)

اس تبدیلی کی مدد سے آپ ایپ کو بہت تیزی کے ساتھ لانچ کر سکتے ہیں جیسے کہ آپ اصولاً اجتماعی ڈیسک ٹاپ میں کرتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ ایپ کے نشانوں کو چھوٹا کر کے تھمب نیل کی شکل میں بھی لا سکتے ہیں۔ آخر میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس تبدیلی کے ساتھ میٹرو سٹائل ایپ کو بند کرنے کے لیے بند کرنے کا بٹن بھی سامنے آئے گا جس کی مدد سے مزید آسانی کے ساتھ ایپ سے باہر جایا جا سکے گا۔

یہ اپڈیٹ کم میموری اور ڈسک سپیس کے ساتھ سامنے آئے گی جس کی وجہ سے اس کو سستے اور چھوٹے ٹیبلیٹس میں باآسانی استعمال کیا جا سکے گا۔

یہ اپڈیٹ بالکل مفت ہونگے اور ونڈوز اپڈیٹ کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-27

More Technology Articles