Microsoft Quietly Cuts Off Windows 7 Support For Older Intel Computers

Microsoft Quietly Cuts Off Windows 7 Support For Older Intel Computers

مائیکروسافٹ نے خاموشی سے انٹل کے پرانے کمپیوٹروں پر ونڈوز 7 کی سپورٹ ختم کر دی

مائیکروسافٹ کی ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے صارفین ونڈوز کے پرانے ورژنز کو چھوڑ کر نئے ورژن پر منتقل ہو جائیں۔ صارفین کو ایسا کرنے پر مجبور کرنے کےلیے مائیکروسافٹ پرانے ورژنز کی سپورٹ ختم کردیتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ تو ختم کر دی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی 2020 تک ونڈوز 7 کی سپورٹ بھی ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
بہت سے صارفین کو امید تھی ان کے پاس ونڈوز 7 پر کام کرنے کے لیے کافی وقت ہے لیکن مائیکروسافٹ نے بہت سے صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے مخصوص ہارڈ وئیر کے پرانے کمپیوٹروں پر ونڈوز 7 کی سپورٹ ختم کر دیا ہے۔ ان کمپیوٹروں کے صارفین کے پاس اب آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
مائیکروسافٹ نے وعدہ کیا تھا کہ 2020 تک ونڈوز 7 کے لیے سیکورٹی اپ ڈیٹس متعارف کراتا رہے گا لیکن کچھ صارفین کے ساتھ یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)


مارچ کی سیکورٹی اپ ڈیٹس Streaming Single Instructions Multiple Data Extensions 2 یا SSE2 سپورٹ نہ رکھنے والے پروسیسر پر انسٹال نہیں ہو سکیں۔

اگلے ماہ کی اپ ڈیٹس میں بھی یہ خرابی دور نہ ہو سکی۔ اس خرابی سے پرانے کمپیوٹر جن میں انٹل پینٹیم تھری بھی شامل ہے، متاثر ہوئے ہیں۔
ان سیکورٹی اپ ڈیٹس کے انسٹال ہونے کی ایک ہی صورت ہے کہ صارفین اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کریں۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ مائیکروسافٹ اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کر رہا۔ حالات بتاتے ہیں کہ جب سے ونڈوز 10 لانچ ہوئی ہے، مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ صآرفین کو کس بھی طرح اس پر منتقل کر دیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-22

More Technology Articles