Microsoft releases Launcher for Android

Microsoft Releases Launcher For Android

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ کے لیے لانچر جاری کردیا

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے مائیکروسافٹ لانچر فار اینڈروئیڈ جاری کردیاہے۔ مائیکروسافٹ نے یہ لانچر صارفین اینڈروئیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ آئی او ایس صارفین کو فی الحال اس سے محروم رہنا پڑے گا۔
مائیکروسافٹ لانچر کے ساتھ مائیکرو مائیکروسافٹ پلیٹ فارم اینڈروئیڈ صارفین کی سکرین تک آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کا لانچر آپ کے فون کے استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیزیں آپ کے سامنے رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ کے اکاؤنٹ سے کنکٹ ہونے پر آپ کی کیلنڈر اور ای میلز تک رسائی بھی آسان ہوجاتی ہے۔مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ مائیکروسافٹ لانچر، اینڈروئیڈ کے لیے سب سے خوبصورت لانچر ہے۔
مائیکروسافٹ لانچر کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کو ٹیسٹر(Tester) بننا پڑے گا۔لانچر کے پچھلے ورژن تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-05

More Technology Articles